بینن کے بیانات سیاسی وائرس ہیں، سی آر آئی کا تبصرہ

CRI2020-04-01 17:38:57

اس وقت عالمی سطح پرنوول کورونا وائرس کی وبا نہایت تیزی سے پھیل رہی ہے۔ اس مشکل دور میں یکجہتی، تعاون اور عالمی اتفاق رائے وقت کی اہم ضرورت اور فوری مطالبہ بن چکا ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے چند روز قبل چینی صدر شی جن پھنگ سے ٹیلی فونک گفتگو میں واضح طور پر کہا تھا کہ وہ "ذاتی طور پر یہ چاہتے ہیں" کہ چین اور امریکہ تمام اختلافات پس پشت ڈال کر انسداد وبا کے شعبے میں تعاون کریں اور اسی پر اپنی تمام تر توانائیاں وبا کی روک تھام پر مرکوز کریں۔ تاہم ، اب بھی امریکہ میں کچھ ایسے لوگ موجود ہیں جو چین اور امریکہ کو تصادم کی راہ پر لانا چاہتے ہیں اور یہی لوگ دونوں ممالک کے مابین تعاون کی راہ میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔

نیویارک ٹائمز کی ایک حالیہ رپورٹ میں،انتہائی دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے امریکی سیاستدان مائیک بینن نے ایک مرتبہ چین کے خلاف ہرزہ سرائی کی ہے۔ بینن ایک طرف یہ مانتے ہیں کہ مختلف شعبوں میں امریکہ اور چین کا تعاون ناگزیر ہے دوسری طرف وہ چینی حکمران جماعت اور چینی حکومت کو "دنیا کے لئے خطرہ" قرار دیتے ہیں۔

سی آر آئی کے تبصرے کے مطابق ایسی سوچ کے حامل لوگ ایک "سیاسی وائرس" ہیں۔ یہ لوگ ایک ایسے نازک مرحلے پر جب تعاون ناگزیر ہے ملکوں کے درمیان دراڑیں پیدا کر رہے ہیں۔ تبصرے میں نشاندہی کی گئی کہ جی ٹونٹی سربراہ کانفرنس میں حاصل کردہ اتفاق رائے کی روشنی میں شنگھائی سے ایک پرواز امدادی سامان لے کر نیویارک گئی ،مستقبل میں بھی چین سے مزید طیارے امدادی سامان لے کر امریکہ جائیں گے، چین باتوں سے زیادہ عمل پر یقین رکھتا ہے۔

تاہم کچھ لوگ اپنے بیانات کے ذریعے خیر سگالی کی فضا کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔ یہ دراصل چین نہیں بلکہ خود امریکہ کے دشمن ہیں۔ امریکی قوم کو انہیں پہچاننا چاہیے اور ان سے محتاط رہنا چاہیے۔


Not Found!(404)