وبا کے باعث امریکی طیارہ بردار جہاز کےکپتان کی برطرفی ، آخر امریکہ کیا چھپانا چاہتا ہے؟ سی آر آئی کا تبصرہ

CRI2020-04-05 15:59:46

وبا کے باعث امریکی طیارہ بردار جہاز کےکپتان کی برطرفی ، آخر امریکہ کیا چھپانا چاہتا ہے؟ سی آر آئی کا تبصرہ

امریکہ کے تھیوڈور روزویلٹ نامی طیارہ بردار جہاز کے کپتان بریٹ کروزیئر کو جہاز پر موجود عملے کی مدد کرنے کے لیےلکھے جانے والے خط کے باعث بر طرف کر دیا گیا ۔ یہ معاملہ امریکہ میں توجہ کا مرکز بن گیا ہے ۔

متعدد تجزیہ کاروں کے خیال میں اس واقعے کے پیچھےامریکی فوج کےتین مقاصد ہیں۔ اول : یہ بریٹ کروزیئر کے لیے راز افشا کرنےکی سزا ہے۔ وبا پھوٹنے کے بعد، امریکہ میں وبا کی روک تھام اور اس پرقابو پانے کے اقدامات پر پہلے ہی تنقید کی جارہی ہے۔ مثلاً، وبائی امراض کی روک تھام اور ان پر قابو پانے کے امریکی مرکز نے دو مارچ سے کووڈ-۱۹ سے متاثرہ تصدیق شدہ کیسز کی تعداد اور اموات کی تعداد سے متعلق اعدادوشمار جاری کرنے کا سلسلہ روک دیاہوا ہے ۔ امریکی عوام حکومت کے سست ردعمل سے کافی ناخوش ہیں۔ بریٹ کروزیئر کے اس خط سے جہاز میں وبا کی حقیقی صورتحال اور فوج کے ناقص ردعمل کا انکشاف ہوا ہے۔ اس حوالے سے امریکی بحریہ کے قائم مقام سیکرٹری تھامس موڈلی نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ "اس خط نے سب کو حیرت زدہ کر دیا ہے "اور " غیر ضروری خوف و ہراس پھیل گیا ہے"۔ اس سےظاہر ہوتا ہے کہ اس کپتان کو بر طرف کرنا ، امریکی بحریہ کے لیے "اپنی ساکھ بچانے " کا واحد طریقہ ہے۔

دوم، جہاز میں وسیع پیمانے پر انفیکشن پھیل جانے کی وجہ سے ، اب امریکی بحریہ کو "قربانی کے بکرے "کی تلاش ہے ۔میڈیا سے گفتگو کے دوران، تھامس موڈلی نے کہا کہ بریٹ کروزیئرکی اس حرکت سے یہ پتہ چلتا ہے کہ ان میں مسائل حل کرنے کی صلاحیت نہیں اور انہوں نے غیر ضروری طور پر عملے اور ان کے اہلِ خانہ کو پریشان کیا ہے۔ یہ بیان واضح کر رہا ہے کہ امریکی بحریہ اب الزام تراشی کررہی ہے۔

تیسرا، امریکی بحریہ کے خیال میں اس واقعے کے بحریہ کی اسٹریٹجک صلاحیت پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ کیپٹن کو بر طرف کرنے کا ایک اور مقصد کسی اور کی جانب سے اسی "غلطی" کو دہرانے سے گریز کرنے کا پیغام دینا ہے۔

یہ تمام صورتِ حال اس بات کو واضح کرتی ہے کہ انسداد وبا کے لیے امریکی بحریہ اور امریکی حکومت کی نظریات اور اقدامات ایک جیسے ہیں۔ وبا کی روک تھام اور اس پر قابو پانے کے حوالے سے ردعمل بے حد سست ہے بلکہ وبا کے بارے میں حقائق چھپانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ہم امید کرتے ہیں کہ امریکی حکومت اور فوج دونوں ، انسداد وبا کے لیے حقیقی اور عملی اقدامات اختیار کرنے کی کوشش کریں گے۔


Not Found!(404)