ماسکس کے لیے جنگ؟ امریکہ کی" قومی خود غرضی" انتہا پر پہنچ چکی ہے،سی آر آئی کا تبصرہ

CRI2020-04-08 19:25:18

ماسکس کے لیے جنگ؟ امریکہ کی" قومی خود غرضی" انتہا پر پہنچ چکی ہے،سی آر آئی کا تبصرہ


امریکی نیوز چینل سی این این نے حالیہ دنوں "ماسکس کی جنگ"کے موضوع پر وبا کی تحت متعدد ممالک کے درمیان ماسکس کے لیے ہونے والی کشمکش کے بارے میں رپوٹنگ کی۔ ان ممالک میں امریکہ سرِ فہرست ہے۔ وبا پھوٹنے کے بعد، امریکہ نے بار ہا دوسرے ممالک کے ماسکس سمیت دیگر طبی سازوسامان کو روک لیا۔ ان ممالک میں سے کئی امریکہ کے حلیف ہیں۔

یورپ سے جنوبی امریکہ تک ، امریکی اتحادی شکایت کر رہے ہیں کہ امریکہ زیادہ قیمت کی ادائیگی یا براہِ راست نظربندی کے طریقوں سے طبی سازوسامان ضبط کرنے کی بھر پور کوشش کررہا ہے۔

طبی سازوسامان ضبط کرنا تو صرف ایک بات ہے امریکہ اس کے ساتھ ساتھ قومی طبی سازوسامان کی برآمد کو روکنے کی بھی کوشش کررہا ہے۔ امریکہ کی ان حرکات سے واضح ہوتا ہے کہ اس آفت کے دوران انسداد وبا جیسے اہم اور نازک معاملے میں بھی امریکہ کی "قومی خود غرضی" انتہا پر پہنچ چکی ہے۔اس کے حوالے سے امریکی اتحادیوں نے بے حد مایوسی اور افسوس کا اظہار کیاہے۔

وبا کی روک تھام اور کنٹرول کا یہ وقت ایک ایسا آئینہ بن گیا ہے جو کئی امریکی سیاستدانوں کی حقیقی خودغرضی اور بدصورتی کی واضح عکاسی کر رہا ہے ۔ بین الاقوامی برادری کو بھی "سب سے پہلے امریکہ " کے نام نہاد نعرے کے حقیقی معنی کو مزید سمجھنے کا موقع ملاہے۔ اس کا مطلب عالمی قوانین و ضوابط اور نام نہاد "اتحادی" امریکی قومی مفادات کے لیے ہی خدمات سرانجام دے سکتے ہیں ۔


Not Found!(404)