چند روز قبل امریکی ری پبلیکن سینیٹر لنڈسے گراہم نے "فاکس نیوز" کے پروگرام میں لفاظی کرتے ہوئے کہا کہ "امریکی شہریوں کی ہلاکتوں اور بے روزگاری کا ذمہ دار چین ہے " ۔امریکی سیاستدانوں کی جانب سے ایسے کئی بیانات سامنے آئے ہیں لیکن امریکی حکومتایسے کھوکھلے دعووں سےحقائق کو تبدیل نہیں کر سکتی ہے۔
حال ہی میں "واشنگٹن پوسٹ" کی جانب سے بتایا گیا کہ چین نے تین جنوری کو ہی وبائی صورتحال سے متعلق خبردار کر دیا تھا مگر امریکی قیادت نے تیرہ مارچ کوہنگامی صورتحال نافذ کی۔ ان ستر دنوں میں امریکی حکومت کی جانب سے کچھ بھی نہیں کیا گیااور چین کی عظیم قربانیوں سے فراہم کردہ قیمتی مہلت کو ضائع کر دیا گیا۔
"دی بوسٹن گلوب" نے اپنے ایک اداریے میں لکھا کہ " بر وقت اقدامات سے المناک صورتحال اور قیمتی جانوں کے ضیاع سے بچا جا سکتا تھا ۔امریکی حکومت کے ہاتھ خون سے رنگے ہوئے ہیں "۔
نیو یارک ٹائمز نے بھی امریکی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وبا کے خلاف ردعمل کو"سیاست" سے بھرپور قرار دیا۔ماہرین کے خیال میں وبا کے خلاف امریکی سیاستدانوں کی ترجیحمعیشت رہی ہے جو پریشان کن ہے۔