امریکی پابندیوں کے باعث چند ممالک میں وبائی صورتحال سے ایک انسانی المیے کا خدشہ ،سی آر آئی کا تبصرہ

CRI2020-04-12 18:50:53

امریکی پابندیوں کے باعث چند ممالک میں وبائی صورتحال سے ایک انسانی المیے کا خدشہ ،سی آر آئی کا تبصرہ

گیارہ تاریخ تک ایران میں کووڈ-19 کے کل 70029 کیسز کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ اموات کی تعداد 4357 ہے ۔ ایران میں شرح اموات عالمی اوسط شرح سے کہیں بلند ہے۔ ایرانی وزارت صحت کے حکام کے مطابق بلند شرح اموات کی بنیادی وجہ امریکی پابندیوں کے باعث طبی سامان کی کمی ہے۔ تاہم ، امریکی پابندیوں میں اضافہ بدستور جاری ہے ۔ امریکی اقدام سے صورتحال مزید بگڑ رہی ہے ۔ اس سے نہ صرف ایران میں انسداد وبا کی سرگرمیاں سنگین طور پر متاثر ہوں گی بلکہ وبا کی روک تھام کے لئے عالمی تعاون کو بھی نقصان لاحق ہے۔

"واشنگٹن پوسٹ" کے مطابق برطانیہ سمیت امریکہ کے دیگر اتحادی ، امریکی حکومت سے ایران پر عائد پابندیوں میں نرمی کا مطالبہ کر رہے ہیں ، لیکن ایسا لگتا ہے کہ وزیر خارجہ مائک پومپیو وبائی صورتحال میں "انتہائی دباؤ" کو مزید بڑھانے کے ایک آسان ذریعے کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔ اس کے باعث ، بے گناہ افراد کی ایک بڑی تعداد ہلاک ہوسکتی ہے ۔ نیو یارک ٹائمز میں بھی یہی تجزیہ کیا گیا ہے کہ امریکہ میں چند سیاستدان اس وائرس کو ایک "موقع" کے طور پر دیکھ رہے ہیں اور اس "وبا" اور "پابندیوں" کو دو ایسے مشکل پہاڑ سمجھ رہے ہیں جس کے تحت ایرانی حکومت کو مغلوب کیا جا سکتا ہے اور ایران کو امریکہ کے سامنے سر جھکانے پر مجبور کیا جا سکتا ہے حتیٰ کہ ایران میں قیادت بھی تبدیل کی جا سکتی ہے۔

یہ وبا بد قسمتی سے پہلے ہی بنی نوع انسان کو درپیش ایک بڑی آزمائش ہے ،ایسے میں مزید امریکی پابندیاں چند ممالک میں وبا کو ایک انسانی المیے میں تبدیل کر سکتی ہیں


Not Found!(404)