مائیک پومپیو امریکی ساکھ کو نقصان پہنچانے والا ایک "شعبدہ باز" ،سی آر آئی کا تبصرہ

CRI2020-04-13 19:38:50

مائیک پومپیو امریکی ساکھ کو نقصان پہنچانے والا ایک "شعبدہ باز" ،سی آر آئی کا تبصرہ

امریکہ کی جانب سےکووڈ-۱۹ وبا سے دوچار ممالک پر مزید پابندیاں عائد کرنے کا دھمکی آمیز رویہ اور تہمت تراشی کے طرز عمل سےخود امریکی ساکھ کو مزید نقصان پہنچ رہا ہے۔

وبا پھوٹنے کے بعد اگر بین الاقوامی تعاون کے حوالے سےامریکی کردار کا مختصراً جائزہ لیا جائے تو امریکہ نے جرمنی کے لیے ماسک کی فراہمی میں رکاوٹ پیدا کی ، کینیڈا اور لاطینی امریکی ممالک کو ماسک کی برآمدات روکنے کے لئے 3M کمپنی کو احکامات جاری کیے، اپنی نااہلی کا ملبہ چین پر ڈالنے اور تہمت تراشی کی کوشش کی، ایران ، کیوبا سمیت دیگر ممالک پر مزید پابندی عائد کرنے سے ان ممالک کو طبی سامان سے محروم کیا ۔

متعدد حلقے امریکہ کی سفارتی اخلاقیات میں تنزلی کی بڑی وجہ وزیر خارجہ مائیک پومپیو کو قرار دے رہے ہیں۔ واشنگٹن پوسٹ نے ایک مضمون میں پومپیو کو امریکی تاریخ کا بدترین وزیر خارجہ قرار دیا ۔

سفارتی اور قومی سلامتی کے امور میں پومپیو غالب ہے لیکن پیشہ ورانہ اور اخلاقی اوصاف سے عاری ہونے کے باعث اُن کی نامناسب پالیسیوں سے تباہی کا مزید اندیشہ ہے۔ چاہے ایران ، افغانستان ، شمال مشرقی ایشیاء کی جغرافیائی صورتحال ہو یا وبا کے تحت بین الاقوامی تعاون ،امریکی سفارتکاری "تذبذب" کا شکار ہے۔پومپیو امریکی سربراہ کے پیچھے کھڑا ایک ایسا "شعبدہ باز"ہے جو ملکی سفارت کاری اور امریکی رہنماؤں کی قومی ساکھ کو تنزلی کی جانب لے جا رہا ہے


Not Found!(404)