امریکی سیاستدانوں کے جھوٹ انسداد وبا کے حوالے سے کی جانے والی بڑی غلطیوں کو چھپا نہیں سکتے،سی آر آئی کا تبصرہ

CRI2020-04-14 11:47:15

امریکی سیاستدانوں کے جھوٹ انسداد وبا کے حوالے سے کی جانے والی بڑی غلطیوں کو چھپا نہیں سکتے،سی آر آئی کا تبصرہ

امریکہ میں کووڈ۔۱۹ کے تصدیق شدہ کیسز اور ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ، امریکی سیاست دانوں کی جانب سے چین کے خلاف بے بنیادالزامات اور چین کو ذمہ دار قرار دینے کا شور بھی زوروں پر ہے۔ان کا کہنا ہے کہ یہ وائرس چین سے شروع ہوااور چین نے وبا کی حقیقت کو چھپانے کی کوشش کی تھی ۔یہاں تک کہ چین سے ہر جانے کا مطالبہ پیش کرنے کے لئے کچھ تنظیموں کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔

درحقیقت ، وائرس کو شکست دینے کے لئے سائنسی عقلیت کی ضرورت ہے ، بہتان تراشی کی نہیں۔ امریکی نیوز ویب سائٹ "ڈیلی بیسٹ" نے بارہ اپریل کو اشارہ دیا کہ امریکی حکومت بھرپور طریقے سے عام انتخابات کی نئی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے ، یعنی چین کو عالمی وبا کا "مجرم" بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ اس خیال نے امریکہ کی جانب سے چین پر الزامات لگانے کے حقیقی مقاصد کی نشاندہی کر دی ہے۔ یہ دیکھا جاسکتا ہے کہ امریکی سیاستدان کتنے ہی بے حس ہیں مگر وہ عالمی برادری کو دھوکہ نہیں دے سکتے اور نہ ہی وہ وبائی امراض کے خلاف جنگ میں اپنی تین بڑی غلطیوں کو چھپا سکتے ہیں۔

امریکی حکومت کی تین بڑی غلطیاں یہ تھیں کہ وبا کی حقیقت سے جان بوجھ کر لاعلمی اختیار کیے رکھی اور اسے انفلوئنزا کہا جاتا رہا ۔اس حوالے سے ان کی انا اور تکبر تاخیر کا باعث بنے اور اقدامات اختیار کرنے کے حوالے سے دو ماہ ضائع ہوگئے۔ دوسری غلطی ،سیاسی جماعتوں کی اندرونی لڑائی کے نتیجے میں حکومت وبا پر توجہ دینے میں ناکام رہی ۔اور سب سے بڑی غلطی یہ ہے کہ "امریکہ فرسٹ "کی پالیسی ناصرف وباکی روک تھام میں تعاون کو نقصان پہنچاتی رہی،دوسروں کو نقصان پہنچاتی ہے بلکہ خود کو نقصان بھی پہنچاتی رہی ۔

امریکہ میں کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ اس وبا کی روک تھام اور قابو پانے کے لیے بھی "امریکہ فرسٹ " ہونا چاہئے۔ لیکن حقائق نے ثابت کیا ہے کہ عالمی سطح پر پھیلی اس وبا کو شکست دینا صرف ایک ہی ملک کی طاقت سے ممکن نہیں ہو سکتا ،بلکہ پوری دنیا کے اتحاد اور تعاون کی ضرورت ہے۔ جب تک ہر ایک ملک اس وبا کو ختم نہیں کرتا ہے ، اس وقت تک امریکہ سمیت عالمی برادری یہ نہیں کہہ سکتی کہ وہ محفوظ ہیں۔ امریکہ نے جو کچھ کیا ہے ، اس سے نا صرف دنیا کے سامنے واشنگٹن کا بدنما چہرہ ظاہر ہوا ہے،بلکہ انسداد وبا سے متعلق بین الاقوامی تعاون میں رکاوٹ ڈالی گئی ہے جس سے خود امریکہ کو بھی نقصان پہنچا ہے۔


Not Found!(404)