امریکی رہنما اپنی ذمہ داری دوسروں پر ڈالنے کے لیے تماشا کررہے ہیں : سی آر آئی کا تبصرہ

CRI2020-04-18 18:41:16

امریکی رہنما اپنی ذمہ داری دوسروں پر ڈالنے کے لیے تماشا کررہے ہیں : سی آر آئی کا تبصرہ

امریکی رہنما نے پندرہ تاریخ کو میڈیا کی جانب سے پوچھے گئے سوال " کیا وائرس وو ہان کے لیب سے تعلق رکھتا ہے " کے جواب میں کہا کہ اس کی تفصیلی تحقیقات کی جائیں گی ۔ بعد میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایک انٹرویو میں ایک بار پھر یہ افواہ پھیلائی"کہ اس وائرس کی ابتداء ووہان سے ہوئی" ، اور چینی حکومت کو اس حوالے سے وضاحت پیش کرنے کی دھمکی دی ۔ تاہم اس سے صرف ایک دن قبل پومپیو نے چینی خارجہ امور کے اعلی سطحی عہدے دار کے ساتھ ٹیلی فونک بات چیت میں اس بات پر اتفاق کیا کہ وبائی صورتحال عالمی برادری کو درپیش ایک مشترکہ چیلنج ہے اورامر یکہ چین کے ساتھ دونوں ممالک کے سربراہان کے اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے ، وبا کے خلاف جنگ میں تعاون کو مستحکم کرنے اورامریکہ چین تعلقات کے فروغ پر بات چیت اور ہم آہنگی برقرار رکھنے کے لئے کام کرنےکیلئے تیارہے۔

امریکی بیانات سے جہاں ایک طرف ان کے چین کے ساتھ مخاصمت، تعصب اور چین کو کم تر سمجھنے کا اظہار ہوتا ہے تو دوسری طرف اس وبا کو سیاسی رنگ دینے کی کوششیں بھی بے نقاب ہوتی ہیں ۔

اس وقت متعدد امریکی سیاستدان صدارتی انتخابات کو ذہن میں رکھ کر مختلف کوششیں کر رہے ہیں ۔ جیسا کہ امریکی میڈیا سی این این کے وائٹ ہاوس کے نمائندے نے چودہ تاریخ کو ایک پروگرام میں کہا کہ امریکی صدر خود کو چھوڑ کر باقی سب پر الزام لگارہے ہیں اور چین ، اوباما حکومت اور بہت سے لوگوں کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں ۔


Not Found!(404)