امریکی سازش چین افریقہ تعلقات کو متاثر نہیں کرسکتی : سی آر آئی کا تبصرہ

CRI2020-04-22 19:39:52

امریکی سازش چین افریقہ تعلقات کو متاثر نہیں کرسکتی : سی آر آئی کا تبصرہ

حال ہی میں امریکہ کے متعدد افراد نے افواہ پھیلائی کہ چین کے گوانگ جو شہر میں افریقیوں کے ساتھ امتیازی سلوک رو ا رکھا گیا ہے ۔ ان کا مقصد چین اور افریقہ کے درمیان اختلافات پیدا کرکے چین کے انسداد وبا کی کوششوں پر "نسلی امتیاز" کالیبل لگانا اورچین کو بدنام کرنا ہے۔

دیکھا گیا ہے کہ وبا بھوٹنے کے بعد امریکہ کے متعدد سیاستدان اور میڈیا ادارے چین کے خلاف الزام تراشی میں مصروف ہیں ۔ یہ لوگ اورادارے عالمی یکجہتی اور بین الاقوامی تعاون کو نقصان پہنچنے والی قوت بن گئَے ہیں ۔

عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل کا کہنا ہے کہ وائرس کی کوئی سرحد نہیں ہے ۔ موجود وبا کی جنگ میں فتح کا انحصار دنیا میں سب سے کمزور طبی نظام والے ممالک میں وبا کیخلاف کوششوں کی کامیابی پر ہے ۔ اس لیے عالمی ادارہ صحت نے سب سے کمزور ممالک میں وبا کی روک تھام و کنٹرول پر زیادہ توجہ دی ہے اور اس کیلئے خصوصی منصوبہ بندی کی ہے ۔ چین اپنے حقیقی عمل سے ان کوششوں میں حصہ لے رہا ہے ۔ چین کے صدر مملکت نے جنوبی افریقہ اور مصر سمیت مختلف افریقی ممالک کے رہنماوں کے ساتھ ٹیلی فونک بات چیت کے ذریعے اپنی نیک تمناوں اور حمایت کا اظہار کیا ہے ۔ چین نے جی ٹونٹی کی خصوصی سربراہی کانفرنس میں عالمی برادری سے افریقہ کے لیے امداد بڑھانے کی اپیل کی ۔ اس کے علاوہ چین اپنے ملک میں مقیم افریقیوں کی بہتر دیکھ بھال کررہاہے اور افریقی یونین اور افریقی ممالک کو بڑی تعداد میں سازوسامان فراہم کررہاہے ۔ چین نے افریقی ممالک میں اپنی طبی ٹیمیں بھیجی ہیں اور ان ممالک کے ساتھ وبا کی روک تھام کے تجربات شیئر کئے ہیں ۔

چین نے ان تمام اقدامات کے ذریعے عالمی صحت عامہ کے شعبے میں اپنی ذمہ داری کا بھر پور مظاہرہ کیا ہے ۔


Not Found!(404)