شی جن پھنگ کا دورہ شان شی ، چین کے غربت کے خاتمے کے ہدف کی تکمیل کے اعتماد کا مظہر : سی آر آئی کا تبصرہ

CRI2020-04-24 01:00:07

شی جن پھنگ کا دورہ شان شی ، چین کے غربت کے خاتمے کے ہدف کی تکمیل کے اعتماد کا مظہر : سی آر آئی کا تبصرہ

شیڈول کے مطابق رواں سال چین کے انتہا ئی غربت کے خاتمے اور خوشحال معاشرے کے قیام کا سال ہے ۔ تاہم اچانک نمودار ہونے والی وبا سے مشکلات پیدا ہوئی ہیں ۔ اس وقت طے شدہ ہدف کی تکمیل کے لیے دو سو سے زائد دن باقی ہیں . سوال یہ ہے کہ کیا چین مقررہ وقت پر اپنا ہدف حاصل کرلے گا ؟

بیس تا تیئیس اپریل شی جن پھنگ نے صوبہ شان شی کے دورے کے دوران صنعتی و کاروباری اداروں کے قیام ، روز گار کی فراہمی ، طبی علاج معالجہ وصحت عامہ کی ضمانت اور تعلیم کے ذریعے غربت سے نجات کے طریقہ کار کی وضاحت کی ۔ اس سے اس بات کا واضح اشارہ ملتاہے کہ چین غربت کے خاتمے کا ہدف طے شدہ شیڈول کے مطابق مکمل کرلے گا ، جو چینی حکمران پارٹی کی طرز حکمرانی اور عوام پر اپنی توجہ مرکوز رکھنے کےجذبے کی بھرپور عکاسی کرتاہے ۔

 یاد رہے کہ بیس تاریخ کی سہ پہر اور اکیس تاریخ کی صبح صدر مملکت شی جن پھنگ نے چھنگ با پہاڑی علاقے کی دو کاونٹیوں کا دورہ کیا ۔ چھنگ با پہاڑی علاقہ چین کے سب سے غریب چودہ علاقوں کی فہرست میں شامل ہے ۔ انہوں نے یہاں خوردنی درخت فنگس اور چائے کے پارک کا دورہ کیا ۔ علاوہ ازیں کاونٹی کے پرانے علاقوں میں واقع رہائشی کمیونٹی ، طبی کلینک اور سکول کا دورہ بھی کیا ۔ ان مقامات کے دورے کا مقصد غربا کو خوراک ، مفت تعلیم ، بنیادی طبی علاج معالجہ اور رہائشی مکانات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے جو چین میں غربت کے خاتمے کے معیارات ہیں ۔

 وبا کی وجہ سے غریب مزدور طبقے کا روزگار سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ صوبہ شان شی کے دورے سے تین روز قبل شی جن پھنگ نے چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے پہلی دفعہ "چھ ضمانتوں" کا ذکر کیا ۔جن میں سے پہلی دو " ضمانتیں" شہریوں کے روزگار کی ضمانت اور بنیادی معاش کی ضمانت سے متعلق ہیں۔ اسی اجلاس میں شی جن پھںگ نے غربت کے خاتمے کے اگلے مرحلے کے خصوصی انتظامات کا بھی جاٗئزہ لیا۔

اگر چین رواں سال شیڈول کے مطابق غربت کے مکمل خاتمے کا ہدف حاصل کرتاہے تو اس کا مطلب ہوگا کہ چین نے اقوام متحدہ کے دو ہزار تیس پائیدار ترقی کے ایجنڈےمیں غربت کے خاتمے کے ہدف کو دس سال قبل حاصل کر لیا ہے۔یہ دنیا کے لیے بڑی اہمیت رکھتا ہے۔ امریکہ کے کوہن فاؤنڈیشن کے چیرمین رابرٹ لارنس کوہن نے اس حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل کے مؤرخین چین کی جانب سے غربت کے خاتمے کے بے مثال اقدام کوتاریخ کی بنی نوع انسان کی سب سے بڑی خدمت کے طور پر لکھیں گے۔

 


Not Found!(404)