امریکہ کی چند ریاستون کی جانب سے چینی حکومت کے خلاف مقدمہ دائر کرنا ، ایک گھناونے ڈرامے کے مترادف ہے : سی آر آئی کا تبصرہ

CRI2020-04-24 20:06:20

امریکہ کی چند ریاستون کی جانب سے چینی حکومت کے خلاف مقدمہ دائر کرنا ، ایک گھناونے ڈرامے کے مترادف ہے : سی آر آئی کا تبصرہ

اس وقت امریکہ میں وبائی صورتحال بہت سنگین ہے ۔ لیکن اس صورتحال میں بھی امریکہ کے بعض سیاستدانوں کی توجہ وبا کی روک تھام کے بجائے چین کے خلاف مقدمہ بازی اور حرجانے کے حصول پر مرکوز ہے ۔ ریاست مسوری کے بعد ریاست مسیسیپی نے بھی بائیس تاریخ کو چینی حکومت کے خلاف مقدمہ دائر کیااور نقصانات کے ہرجانے کا مطالبہ کیا ۔ یہ کتنی عجیب بات ہے ۔ ایسا لگتاہے کہ وبا کے پھیلاو کے بعد امریکہ کے متعدد سیاستدان سیاسی مفاد کی خاطر عوام کی جان کے تحفظ کو نظر انداز کررہے ہیں ۔ انہوں نے وبا کی روک تھام کیلئے قیمتی وقت کو ضائع کیا ہے اور اب تباہ کن نتائج کا سامنا کررہے ہیں۔ اس وقت امریکہ میں تصدیق شدہ کیسز کی تعداد دنیا میں سب سے زیادہ ہے ۔ تاہم یہ لوگ دوسروں کے درمیان اختلافات پیدا کرنے اور بین الاقوامی تعاون کو نقصان پہنچانے کی کوششوں میں مصروف ہیں ۔جیسا کہ شکاگو یونیورسٹی کے بین الاقوامی قانون کے پروفیسر ٹام کنگزبرگ نے نشاندہی کی کہ بہت سے سیاستدانوں کو صرف امریکی حکومت کی غلطیوں پر پردہ ڈالنے اور نام نہاد چین کے مسئلے کی فکر ہے۔

مذکورہ دو ریاستوں نے چین پر نام نہاد دو الزامات لگائے ہیں ایک یہ کہ چین نے وبا سے متعلق اعداد و شمار کے بارے میں جھوٹ بولا اور دوسر ا یہ کہ چین نے حد سے زیادہ ماسک اور دوسرے حفاظتی سازوسامان کو" زخیرہ " کیا ہے ۔ تاہم حقیقت یہ ہے کہ چین نے شروع سے ہی ڈبلیو ایچ اور امریکہ کو وبائی صورتحال سے آگاہ کیے رکھا ۔ اس سلسلے میں فروری میں دو امریکی ماہرین سمیت ایک بین لااقوامی ٹیم نے چین کا دورہ بھی کیا ۔ دوسری طرف چین کے کسٹمز کے جزوی اعدادوشمار کے مطابق یکم مارچ سے سترہ اپریل تک چین نے 1.864 بلین ماسکس اور 29.19 ملین طبی حفاظتی ملبوسات سمیت بڑی تعداد میں طبی سازوسامان امریکہ کو فراہم کیا ہے ۔ اس سلسلے میں امریکہ کے مختلف حلقوں نے چین کی تعریف بھی کی ہے ۔

وبائی صورتحال کے اس ہنگامی لمحےپر امریکی رہنماوں کو برطانیہ کی آواز سننی چاہیئے ۔ برطانوی مشہور میزابان پیئرس مورگن کا کہنا ہے کہ "اب مزید سیاسی چالیں نہ کھیلو" ، "اہم چیز امریکی جانوں کو بچانا ہے۔"


Not Found!(404)