کورونا وائرس پر قاپو پانے کی چینی کامیابی کا راز،سی آر آئی کا تبصرہ

CRI2020-04-26 16:55:18

کورونا وائرس پر قاپو پانے کی چینی کامیابی کا راز،سی آر آئی کا تبصرہ

حال ہی میں چینی حکومت نے اعلان کیا کہ ووہان شہر میں کووڈ-۱۹کے سنگین متاثرہ مریضوں کے کیسز کا خاتمہ ہوچکا ہے۔یہ اس بات کی علامت ہے کہ چین میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو پوری طرح روک دیا گیا ہے۔یہ نتیجہ آسانی سے نہیں آیا۔ بین الاقوامی برادری کے بہت سارے لوگ یہ پوچھ رہے ہیں کہ چین نے کس طرح یہ بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ دراصل ، جواب بہت آسان ہے: چین کی تمام پالیسیوں کا محو و مرکز عوام ہیں اور یہ کامیابیاں عوام ہی کی مرہون منت ہیں ۔

اس وباء کے پھوٹنے کے بعد ، چین کے اعلی رہنما شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ لوگوں کی زندگیوں کی حفاظت اور جسمانی صحت کو اولین ترجیح دی جانی چاہئے۔ اس تصور کی رہنمائی میں ، پورے ملک میں امدادی کاروائیاں شروع ہوئیں ، ہر منٹ میں مریضوں کو بچانے ، اور وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے پوری کوشش کی گئی۔

23 جنوری کو ، ووہان ، جس کی آبادی 11 ملین سے زیادہ ہے ، نے اپنی بیرونی راہداریوں کو عارضی طور پر بند کردیا۔ انسانی تاریخ میں صحت عامہ کے اس سب سے بڑے لاک ڈاون نے وبا کے پھیلاؤ کو روکنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ تحقیقی مجلے سائنس نے چھ مارچ کو شائع کردہ ایک تحقیقی مقالے میں نشاندہی کی کہ اس اقدام سے چائنیز مین لینڈ میں وبا کے پھیلاؤ میں 3 سے 5 دن کی تاخیر ہوئی اور فروری کے وسط تک سرحد پار پھیلاؤ میں تقریبا 80 فیصد کمی واقع ہوئی۔

ابتدا ہی سے ، چین کے اعلی رہنماؤں نے اس وبا کی روک تھام اور کنٹرول کی جدوجہد کو "عوام کی جنگ" قرار دیا۔ صدر شی جن پھنگ نے غیر ملکی رہنماؤں کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو میں اس بات پر زور دیا کہ "یہ چینی عوام ہی ہیں جنہوں نے اس وبا پر قابو پالیا اور ہمیں طاقت اور اعتماد دیا۔" انہوں نے تعریف کی کہ "عوام ہی ہیرو ہیں۔"

ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل کے سینئر مشیر بروس ایلورڈ نے چین کی انسداد وبا کی کاروائیوں کا معائنہ کرنے کے بعد جذباتیت کے ساتھ کہا کہ "ووہان کی سڑکیں خالی ہیں ، لیکن ہر ونڈو کے پیچھے شہری موجود ہیں جو اس وبا کے خلاف لڑائی میں تعاون کررہے ہیں۔ چینی عوام نے حیرت انگیز اجتماعی عمل اور تعاون کے جذبے کا مظاہرہ کیا ہے۔ ہر چینی متحرک اور منظم ہے ۔ ہمیں ووہان کے عوام کی طرف سے کی جانے والی خدمات کو تسلیم کرنا چاہئے ، دنیا آپ کی مقروض ہے۔

آج ، چین اس وبا کی صورتحال سے باہر نکل رہا ہے اور معاشی و معاشرتی ترقی ایک بار پھر شروع ہوگئی ہے۔ " چین کی تمام پالیسیوں کا محو و مرکز عوام ہیں اور یہ کامیابیاں عوام ہی کی مرہون منت ہیں۔" یہ چینی کامیابیوں کی کلید ہے ۔


Not Found!(404)