چین کی جانب سے نظام کی خوبی سے استفادہ کر کے انسداد وبا کی کامیابی کا حصول، سی آر آئی کا تبصرہ

CRI2020-04-27 17:01:57

چین کی جانب سے نظام کی خوبی سے استفادہ کر کے انسداد وبا کی کامیابی کا حصول، سی آر آئی کا تبصرہ

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئترس نے موجودہ وبا کو "دوسری عالمی جنگ کے بعد سب سے مشکل عالمی بحران" کہا ہے۔چین سب سے پہلے وبا کی آزمائشوں سے گزر چکا ہے اور اس نے صوبہ حوبےکے ووہان شہر میں انسداد وبا میں کامیابی حاصل کی ہے۔

متعدد دانشوروں اور تجزیہ نگاروں کے مطابق چینی کمیونسٹ پارٹی کی رہنمائی چین میں وبا کو شکست دینے کے راز وں میں سے ایک ہے۔اس سے دوبارہ ثابت ہوا ہے کہ چینی کمیونسٹ پارٹی کی رہنمائی چین میں ملک کے نظام اور طرز حکمرانی کی سب سے نمایاں خوبیوں میں سے ایک ہے۔تجزیہ نگاروں نے کہا کہ چین میں چھوٹے عرصے میں وبا کے خلاف کامیابی کے حصول کی وجہ "اہم معاملات کو اولین ترجیح دیتے ہوئے تمام وسائل کو ایک جگہ یکجا کرنا " ہے۔یہ نظام کی خوبی ہے۔وبا کے پھیلاؤ کے تناظر میں ہر ملک کو طبی وسائل کی کمی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ تاہم چین نے مضبوط معاشرتی نظام اور تنظیمی صلاحیتوں کے ساتھ مذکورہ مشکلات کو دور کر کے وبا کے پھیلاؤ کو روکا۔

وبائی صورتحال میں بہتری آنے کے ساتھ ساتھ چین میں معاشی و معاشرتی نظم و ضبط بھی بحال ہورہا ہے۔معاشی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے چین نے بروقت اپنی پالیسی کو حالات سے ہم آہنگ بنایاہے۔یہ چین کے طرز حکمرانی کی خوبیوں کی عکاسی بھی ہے۔

وبا کے سامنے چاہے مغربی ممالک ہوں یا ترقی پذیر ممالک صحت عامہ کے شعبے میں ہنگامی معاملے سے نمٹنے کے لئے کمیاں اور مسائل نظر آئے ہیں۔چین کے اعلیٰ ترین رہنما نے بھی واضح کیا کہ ہمیں اس وبا سے سبق سیکھنا چاہیئے۔کیونکہ مسلسل طور پر اپنے آپ کو بہتر بنانا چینی کمیونسٹ پارٹی کی کامیابیوں کے حصول کی اہم وجہ بھی ہے۔


Not Found!(404)