ریپبلکن پارٹی کا "اسکرپٹ" امریکن کامیڈی کی طرح ہے، سی آر آئی کا تبصرہ

CRI2020-04-27 16:57:20

ریپبلکن پارٹی کا "اسکرپٹ" امریکن کامیڈی کی طرح ہے، سی آر آئی کا تبصرہ

"جب بھی آپ سے وائرس کے حوالے سے پوچھا جائے تو آپ چین پر حملہ کریں۔"حال ہی میں ، امریکی سیاسی نیوز ویب سائٹ پولیٹیکو نے ری پبلیکن سینیٹ کی نیشنل کمیٹی کی جانب سے انتخابی ایجنسیوں کو بھیجے گئے ایک میمو کو شائع کیا، جو دنیا کے لئے ایک اور امریکی مزاحیہ خاکہ ہے۔

ستاون صفحات پر مشتمل اس میمو میں ریپبلکن پارٹی کے امیدواروں کو بتایا گیا ہے کہ وہ کس طرح ووٹروں کے سوالات کے سامنے تمام تر ذمہ داریاں چین پر عائد کریں گے۔درحقیقت جب امریکہ میں انسداد وبا کے سلسلے میں حکومت کی نا اہلی عوامی شکایات کا باعث بنی ہے تو ریپبلکن پارٹی کی کی طرف سے چین پر زمہ داری عائد کرنے کی سازش کوئی راز نہیں رہی۔ کچھ نیٹیزین کا خیال ہے کہ اگرریپبلکن اپنی زیادہ تر توجہ اس وبا سے لڑنے پر مزکوز رکھتے تو ، امریکہ میں وبا کی حالت اتنی سنگین کیوں ہوتی؟ یہ میمو ایک بار پھر اس خوفناک اور بے رحمانہ حقیقت کو ثابت کرتا ہے جس کے مطابق امریکی سیاستدانوں کی نظر میں ، سیاسی مفادات ہمیشہ لوگوں کی جان و مال سے بالاتر رہے ہیں۔

پولیٹیکو کے آرٹیکل کے مطابق ، یہ میمو ایک سینئر ریپبلیکن پالیسی ساز نے لکھا تھا اور اس نے چین پر تین طریقہ سے حملہ آور ہونے کا کہا۔ ایک تو یہ کہ "چین پر وائرس کے پھیلاؤ کی حقیقت کو چھپانے کا الزام عائد کیا جائے، دوسرا ڈیموکریٹس کو ان کے "چین کے بارے میں نرم رویے" پر تنقید کا نشانہ بنایا جائے اور تیسرا ،یہ دعوی کیا جائے کہ ریپبلیکن چین کے خلاف پابندیوں کو سخت کریں گے ۔

یہ سمجھنا کوئی مشکل کام نہیں ہے کہ اس "اسکرپٹ" کے تین مقاصد ہیں یعنی وبائی بیماری کے خلاف ریپبلکن حکومت کی ناقص کارکردگی پر امریکی معاشرے کے غصے کو منتقل کرنا ،دوسرا ، ڈیموکریٹک پارٹی پر حملہ کرنا تاکہ انتخاب کے لئے برتری حاصل کی جائے اور تیسرا مقصد چین کی ترقی کو روکناہے۔

26 تاریخ کو سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ امریکہ کو بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے قابل سمجھا جاتا تھا ، لیکن جو نتائج سامنے آئے ہیں،خاصے خراب ہیں۔ نیویارک ٹائمز نے کچھ دن پہلے یہ تبصرہ کیا تھا کہ کووڈ-۱۹ عالمی سطح پر صحت عامہ کا بحران ہے ، لیکن امریکہ میں اس وبا کا ردعمل بڑے پیمانے پر "سیاسی حساب کتاب سے ڈھکا ہوا ہے۔"


Not Found!(404)