امریکی حکومت کا وبا کے خلاف افواہوں سے بنا کمزور رد عمل : سی آر آئی کا تبصرہ

CRI2020-04-27 11:56:26

امریکی حکومت کا وبا کے خلاف افواہوں سے بنا کمزور رد عمل : سی آر آئی کا تبصرہ

امریکہ کے وائٹ ہاوس کے دفتر برائے تجارت و مینیوفیکچرنگ پالیسی پیٹر نوارو نے حال ہی میں چین پر الزام تراشی کیلئے وبا سے متعلق افواہوں کا جال بنا ۔

انہوں نے وائرس کے ماخذ کو چین سے جوڑنے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ "وائرس کی ابتدا لیبارٹری میں ہوئی ہے" ، "عالمی ادارہ صحت کی پشت پناہی میں چین نے وائرس کے پھیلاو کو چھپایا "اور یہ کہ "وائرس چینیوں نے پھیلایا " ۔ ساتھ ہی چین پر یہ الزام بھی لگایا کہ " چین نے طبی حفاظتی سامان ذخیرہ کر کے بہت منافع کمایا " ۔ دراصل یہ تمام افواہیں حقائق کو الجھانے اور سچ کو جھوٹ ثابت کرنے کی کوششیں ہیں ۔اس کا مقصد بہت واضح ہے کہ افواہیں پھیلا کر امریکی وفاقی حکومت کے غیر ذمہ دارانہ رویے اور سست رد عمل کو چھپایا جائے ۔

سب جانتے ہیں کہ وائرس کی ابتدا ایک سائنسی مسئلہ ہے ۔ چین سب سے پہلا ملک ہے جس نے ڈبلیو ایچ او کو وبا کے بارے میں معلومات فراہم کیں ۔ لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ اس وائرس کی ابتدا ووہان سے ہوئی ۔ چین نے تین جنوری سے عالمی ادارہ صحت اور امریکہ سمیت دیگر ممالک کو وبائی صورتحال سے اگاہ کیے رکھا ۔ لیکن واشنگٹن نے خود انتباہ کو نظرانداز کیا اور وبا کے سدباب کیلئے قیمتی مہلت کو ضائع کیا ۔

ناوارو مزید کہتے ہیں کہ " چینیوں نے وائرس پھیلایا "۔ جس کا مقصد نسل پرستی کی بنیاد پر دشمنی اور نفرت کو ہوا دینا ہے ۔ ناوارو کیجانب سے یہ الزام کہ چین نے "ذاتی حفاظتی سازوسامان ذخیرہ کیا اور اس سے منافع کمایا" خالصتا بکواس ہے۔ اس کے برعکس ، چین کے مختلف شعبوں نے کاروباری تعاون اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر عالمی وبا کی روک تھام اور کنٹرول میں مدد کی ہے ۔

وہائٹ ہاؤس کے دفتر برائے تحارت و مینوفیکچرنگ پالیسی کے ڈائریکٹر کی حیثیت سے ، ناوارو پر امریکہ میں انسداد وبا کے لیے سازوسامان کی مستحکم فراہمی کی خصوصی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔لیکن انہوں نے نہ صرف لوگوں کو سازوسامان کی فراہمی میں نا اہلی کا مظاہرہ کیا ، انسداد وبا کی دوائیوں کی افادیت میں لاعلمی دکھائی ، بلکہ دوسروں کو بد نام بنانے کی کوشش کی اور نسل پرستی کا گھناونا کھیل بھی کھیلا ۔

امریکہ آپ کا دشمن چین نہیں ، وائرس ہے۔ افواہوں سے جاگ جاو اور عوام کو وبا سے بچانے کے لیے حقیقی اور موئثر اقدامات اختیار کرو ۔


Not Found!(404)