یکجہتی اور تعاون سب سے طاقتور ہتھیار ہیں، انسداد وبا کے دوران چین کا عمل دنیا کے لئے قابل تقلید مثال، سی آر آئی کا تبصرہ

CRI2020-04-28 16:16:35


"اس بحران کے دوران ، چین نے بین الاقوامی تعاون کو فعال طور پرفروغدینے ، وبائی امراض سے نمٹنے کے لئے اپنے تجربات کوشیئر کرنےاور بڑے ملک کی حیثیت سے ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے کے راستےکاانتخاب کیا ہے . میں چینی عوام کی ہمت اورجدو جہدکو خراج تحسین پیش کرنا چاہتا ہوں۔"یہ بات فرانس کے سابق وزیر اعظمژان پیئر رافران نےانسداد وباکے سلسلے میں چین کی کارکردگی کاتجزیہ کرتے ہوئے کہی۔
2020 کے اوائل میں ، اچانکنوول کورونا وائرس کی وبا سامنے آئی، چین کے اعلیٰ رہنماء شی جن پھنگ کی رہنمائی میں ، 1.4 بلین چینی باشندوں نے ایک دوسرے کے ساتھ مل کر جدوجہد کی ، جس سے دنیا کے لئے دفاع کی پہلی حفاظتی دیوار قائم ہوئی اور وبائی امراض کی روک تھام اور کنٹرول میں اہم فتح حاصل ہوئی۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوئترس نے تبصرہ کیا کہ چینی عوام نے وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے جو قربانیاں دی ہیں وہ پوری انسانیت کے لئے ایک بہت بڑیخدمت ہیں۔چین نےکھلے پن، شفافیت اورذمہ داری کے اصولوں پر قائم رہتےہوئےوبائی امراض کی روک تھام اور کنٹرول میں بین الاقوامی تعاون کو فروغ دیا ہے۔ اقوام متحدہ کی 74 ویںجنرل اسمبلی کےصدر تیجانی محمدبانڈی نے تبصرہ کیا کہ چین نےانسداد وبا کی جدوجہد میں مثالی قیادت اور شفافیت کا مظاہرہ کیا ہے۔
19 اپریل تک ، چین نے 127 ممالک اور 4 بین الاقوامی تنظیموں کو میڈیکل ماسک ، حفاظتی لباس ، نیوکلیک ایسڈ کا پتہ لگانے والے ریجنٹس ، وینٹیلیٹر وغیرہ سمیت دیگر مادی امداد فراہم کی ہے ، اور طبی ماہر ین کے سترہ گروپوں کو 15 ممالک کوبھیجا ہے۔ چین نے عالمی ادارہ صحت کو 50 ملین امریکی ڈالر کا عطیہ بھی مہیا کیا ہے ،اور وبا کےکنٹرول اور تشخیصو علاج کے تجربات کو بین الاقوامی برادری کے ساتھ شیئر کیا ہے۔دوسری طرف چینویکسین اورادویات کی تحقیق اور متعلقہ امور پر عالمی برادری کے ساتھ قریبی تعاون کر رہا ہے۔
چین کا ایسا کرنا نہ صرف چین کے لئے بین الاقوامی برادری کی مدد اور اعانت کا بدلہہے ، بلکہ انسان دوست تصورکی روح پر مبنی جان بچانے والی امدادی کاروائیبھی ہے ،اور صدر شی جن پھنگ کے تجویز کردہبنی نوع انسان کےہم نصیب معاشرے کےتصور پر عمل درآمد کی راہ پر اٹھایا گیا ایک اہمقدم بھیہے۔جس سےصحت عامہ کی عالمی سلامتی اور انسانی ترقی کے لئے ذمہ دارانہ رویے کا اظہار کیا گیا ہے۔


Not Found!(404)