مائیک پومپیو نے اخلاقی پستی کی آخری حد عبور کر لی، سی آر آئی کا تبصرہ

CRI2020-04-28 20:16:32


حالہی میں امریکہ سابق اسسٹنٹ اسٹیٹسکریٹری برائےامور ایشیاء پیسیفک اور ییل یونیورسٹی کے سنٹر آف چائنا کے سینئر محقق رش ڈوشینے "فارن پالیسی" میگزین میں لکھا تھا کہ ، "نوول کورونا وائرس کے پھیلاؤ کےسامنے ، واشنگٹن کی کارکردگی ناکام ہوگئی ہے۔ اس سلسلے میں ،امریکہ کے چیف سفارت کار ،مائیک پومپیو اہم ذمہ دار ہیں۔
سب سے پہلے ، پومپیو نے ڈبلیو ایچ او کی "مالی اعانت "بند کرنےکی حمایت کی جوسب سے غریب اورپسماندہ ممالک کے عوام کے لئے سنگین خطرات اور نقصانات کا باعث بن رہی ہے۔اس کے علاوہ امریکی حکومت کی وبا پرکنٹرول کرنے میں ناکامی کو چھپانے کے لئے ، پومپیو چین پر الزام عائد کرتے رہے ہیں، جان بوجھ کر نفرت اور مخالفت کو ہوا دیتےرہے ہیں ، اور بار بار وبائی امراض کی روک تھام میں بین الاقوامی تعاون کو نقصانپہنچا رہے ہیں۔
اس وبا نے تمام انسانوں کو نقصان پہنچایا ہے ، لیکن پومپیو کے محرکات کے تحت ، امریکی حکومت ایران اور کیوبا جیسے ممالک پر "انتہائی دباؤ" ڈالتی رہی ہے، جس سے ایک بڑے انسانی المیے نے جنم لیا۔دوسری طرف پومپیو امریکہ میں وباکے تیز رفتار پھیلاؤ اور لوگوں کی زندگیوں کودرپیشخطرات کو نظرانداز کرکے سیاسی ونجی مفادات کے حصول کےلئے ہر ممکن کوشش کرتا رہے۔
کووڈ-۱۹کی وبا دوسری عالمی جنگ کے خاتمے کے بعد دنیا کو درپیش سب سے سنگین بحران ہے۔تاہم پومپیو نےاپنی ذمہ داری کاذرہ برابربھی احساس نہیں کیا، بلکہ اس کی بجائےانہوں نے بحران کوامریکہ میں قدامت پسند قوتوں کو خوش کرنے اور ذاتی سیاسیدولت اکٹھا کرنےکے موقع کے طور پر استعمال کیا۔پومپیو کے اقدامات سے امریکی عوام اعتماد سےمحروم ہو رہے ہیں، انسداد وبا کے عالمی تعاون کو نقصان پہنچ رہا ہے جو امریکہ کے لئے ایک بہت بڑی شرم اور بدقسمتی کا باعثہے۔ امریکی عوام اور عالمی برادری کومائکپمپیو کے خلاف مقدمہ چلانا چاہئے۔


Not Found!(404)