امریکہ میں نوول کورونا وائرس کی وبا سب سے پہلے کب سامنے آئی؟ اگرچہ اس حوالے سے امریکہ میں کچھ سیاستدانوں نے چین پر ذمہ داری عائد کرنے کی کوشش کی ہےلیکن اس حوالے سے بہت سے ایسے شواہد موجود ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ سرکاری طور پر اعلان کردہ وقت سے بہت پہلے ہی امریکہ میں کورونا وائرس کا پھیلاوٖ شروع ہوچکا تھا اور امریکی حکومت نے اس وبا کے ابتدائی انتباہ کو جان بوجھ کر نظر انداز کیا تھا۔
امریکہ میں انسداد وبا کے سلسلے میں بہت سارے شکوک و شبہات ہیں ۔دنیا کی واحد سپر پاور ہونے کے ناطے ، امریکہ کو اپنے لوگوں کی جان کی حفاظت یا عالمی سطح پر صحت عامہ کے تحفظ کو برقرار رکھنے کے نکتہ نظر سے جلد از جلد ایک وبائی تحقیقات کا آغاز کرنا چاہئے۔ تاہم ، جو کچھ لوگ دیکھتے ہیں اس کے بالکل برعکس ہے: فیصلہ سازی اور انسداد وبا کے سلسلے میں نااہلی کو چھپانے کے لیے کچھ امریکی سیاست دانوں نے وبا کی ذمہ داری کو چین پر عائد کرنے کی پوری کوشش کی ہے۔دوسری طرف ڈبلیو ایچ او کی طرف سے حقیقت پر مبنی جائزے اور فیصلے سے ناراض ہو کر امریکہ نے ڈبلیو ایچ او کی مالی امداد روک دی جس کی وجہ سےعالمی انسداد وبا کے تعاون کو سخت نقصان پہنچا۔
امریکی سیاستدانوں کو لوگوں کی زندگیوں کی حفاظت کو اولیت دیتے ہوئے، امریکی عوام اور بین الاقوامی برادری کے سامنے اپنی غلطیوں کی وضاحت کرنی چاہیے۔ اگر امریکہ اسی طرح افواہوں پھیلانے کی کوشش کرتا رہا تو یہ بلا شبہ امریکی عوام کی زندگی اور صحت کو مزید خطرناک صورتحال سے دوچار کر دے گا۔