مائیک پومپیو تمام دنیا کے خلاف کھڑے ہیں، سی آر آئی کا تبصرہ

CRI2020-04-30 20:07:18

مائیک پومپیو تمام دنیا کے خلاف کھڑے ہیں، سی آر آئی کا تبصرہ

مقامی وقت کے مطابق انتیس اپریل کو امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے ایک مرتبہ پھر عالمی ادارہ صحت پر وبا کی روک تھام اور کنٹرول میں ناکام ہونے کا الزام لگایا ہے اور دھمکی دیتے ہوئے کہا ہےکہ امریکی ٹیکس دہندگان کی رقوم کے نامناسب استعمال پراس ادارے کے خلاف تحقیق کی جانی چاہیئے۔امریکہ میں تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد دس لاکھ سے زائد ہونے کے تناظر میں دیکھا جائے تو مائیک پومپیو امریکی شہریوں کی جان بچانے کے بجائے اپنی غلطیوں پر پردہ ڈالتے رہے ہیں ۔وہ اس وقت تمام دنیا کے خلاف کھڑے ہیں۔

حقائق سے یہ ثابت ہوگیا ہے کہ مائیک پومپیو جیسے سیاستدان نے امریکی ٹیکس دہندگان کے پیسوں کو ضائع کیا ہے۔انہوں نے اپنی حکومت کے وبا سے نمٹنے کے سست رد عمل کی ذمہ داری دوسرے فریق پر ڈالنے کی کوشش کی ہے۔

دنیا میں صحت عامہ کے شعبے میں اہم ترین کثیرالجہتی ادارے کے طور پر عالمی ادارہ صحت وبا کے دوران اہم کردار ادار کررہا ہے۔عالمی برادری ادارہ صحت کے کردار کو خوب سراہتی ہے۔وبا پھوٹنے کے بعد عالمی ادارہ صحت نے دنیا کو بروقت معلومات سے آگاہ کیا تھا اور وبا سے نمٹنے کے لئے اہم تجاویز پیش کی تھیں اور انسداد وبا کے بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے میں بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔

ایسی پیش رفت میں مائیک پومپیو کے عمل پر وسیع پیمانے پر تنقید دی گئی ہے۔دراصل امریکہ کی موجودہ انتظامیہ ان عالمی اصول سے فائدہ اٹھاتی ہے، جو اپنے لئے مفید ہیں۔اور ان عالمی اصولوں کو چھوڑ دیتی ہے، جو اپنے لئے بے کار ہیں۔وہ یک طرفہ پسندی پر عمل پیرا ہے۔ پومپیو کے الزامات اور سوالات کا جواب امریکہ میں کووڈ-۱۹ سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں موجود ہے جو دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔


Not Found!(404)