اتحاد میں کام کرنے والے 1.4 بلین چینی عوام وبا کے خلاف جنگ کے حقیقی ہیرو ہیں،سی آر آئی کا تبصرہ

CRI2020-05-01 16:40:53

اتحاد میں کام کرنے والے 1.4 بلین چینی عوام وبا کے خلاف جنگ کے حقیقی ہیرو ہیں،سی آر آئی کا تبصرہ

آج "یوم مئی" ہے جو مزدوروں کا عالمی دن ہے ۔وبا کی وجہ سے اس یوم مزدور کا غیر معمولی معنی ہیں۔

ابتداء ہی سے ، چین کے اعلیٰ رہنما ، شی جن پھنگ نے اس وبا کی روک تھام اور کنٹرول کو "عوام کی جنگ" کے طور پر بیان کیا ، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ لوگوں کی زندگی اور صحت کو پہلی ترجیح دی جانی چاہئے ، اور اس جنگ کو جیتنے کے لئے عوام پر انحصار کرنا ہوگا۔ اس اچانک وباء کے سامنے ، صفائی کے کارکنوں ، کورئیر جوان سے لے کر طبی عملے اور دیگر شعبوں میں کام کرنے والے تمام لوگوں نے محنت اور خاموشی سے اپنی خدمات انجام دی جس کی وجہ سے وبا پر قابو پانے کے لئے ایک طاقتور قوت وجود میں آئی۔ چینی صدر نے غیر ملکی رہنماؤں کے ساتھ گفتگو میں اس بات پر زور دیا کہ چینی عوام ہی ہیں جنہوں نے ہمیں اس وباء پر قابو پانے کے لئے طاقت اور اعتماد دیا ، عوام ہی ہیرو ہیں۔ "

انسداد وبا کی لڑائی میں کوئی تماشائی نہیں ہے۔ 1.4 بلین چینی باشندے اپنی اپنی حیثیت میں اس وبا سے لڑنے کے لئے سخت کوشش کر رہے ہیں ، اور ہر ایک عام چینی محنت کش کی کہانی پڑھنے اور سمجھنے کے بعد ہی بین الاقوامی برادری کو واضح طور پر اندازہ ہوسکتا ہے کہ چین نے اس جنگ کو کس طرح جیتا۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل کے سینئر مشیر بروس ایلورڈ نے جذبات کے ساتھ کہا ہے کہ "رضاکاروں نےصف اول میں خدمات سرانجام دے کر نہ صرف چین بلکہ پوری دنیا کو وائرس سے محفوظ بنایا"۔


Not Found!(404)