پومپیو جیسے امریکی سیاستدانوں کے پاس افواہیں پھیلانے کے سوا اور کوئی چارہ نہیں ہے ، سی آر آئی کا تبصرہ

CRI2020-05-04 17:22:01

تین مئی کو امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ذرائع ابلاغ کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنی تیار کردہ مخصوص افواہ کو دہراتے ہوئے ایک مرتبہ پھر دعوی کیا کہ "اس وائرس کے وو ہان کی تجربہ گاہ سے آنے کے بہت زیادہ ثبوت ہیں"۔ اس سے قبل امریکہ کے ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس کے دفتر نے اپنے ایک بیان میں واضح کیا تھا کہ "نوول کورونا وائرس انسان کا بنایا ہوا نہیں ہے "۔ مائیک پومپیو نے انٹرویو کے آغاز میں کہا کہ وہ انٹیلی جنس ادارے کے تحقیقاتی نتائج سے اتفاق کرتے ہیں لیکن جب ان سےسوال کیا گیا کہ " کیا آپ کو یقین ہے کہ وائرس انسان کا بنایا ہوا نہیں ہے "تو انہوں نے براہ راست جواب نہیں دیا مگر گڑبڑا کر کہا کہ "چینی حکومت کو روکنا چاہیئے تھا۔"انٹرنیٹ صارفین نے اس پر طنز بھی کیا کہ "پومپیو کو بالکل نہیں پتہ کہ وہ کیا کہہ رہے ہیں"۔

اب لوگوں کی ایک بڑی تعداد اس بات کو سمجھتی ہے کہ امریکی سیاستدانوں کا دعوی سفید جھوٹ ہے ۔امریکی میڈیا Buzzfeed نے حال ہی میں ایک مضمون شائع کرتے ہوئے امریکہ کے دائیں بازو کے عناصر اور چین مخالف قوتوں کی جانب سے اس طرح کی افواہیں پھیلانے کی تفصیلات کے بارے میں بڑے انکشافات کیے۔مضمون میں کہا گیا ہے کہ یہ عمل "امریکی قیادت اور ان کے حامیوں کے سیاسی مفادات سے مطابقت رکھتا ہے"۔وبا کے خلاف سست ردِ عمل اور اس کے نتیجے میں ہونے والے شدیدنقصانات کے بعد اب فیصلہ ساز وں کے سر پر خطرے کی تلوار لٹک رہی ہے اور انہیں ڈر ہے کہ کہیں ان کی نااہلی پر انگلیاں نہ اٹھائی جانے لگیں ۔چار مئی تک وبا سے چھیاسٹھ ہزار سے زائد امریکی افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور وہاں امریکی حکومت کی نااہلی پر عدم اطمینان بڑھ رہا ہے۔عام انتخابات کے تناظر میں پومپیو جیسے امریکی سیاستدان وبا کے انسداد پر توجہ دینے کی بجائے افواہیں پھیلاتے ہوئے لوگوں کی توجہ اور عدم اطمینان کو ایک نئی جانب موڑ کر سیاسی فائدہ اٹھانا چاہ رہے ہیں ۔

درحقیقت ابھی تک امریکہ میں کووڈ-۱۹ کے انسداد سے متعلق دیگر بنیادی اورمعقول سوالات سے پومپیو جیسے امریکی سیاستدانوں نے صرف نظر کیا ہوا ہے۔ آخر امریکہ میں فلو سے متاثر ہونے والوں میں کتنے مریض حقیقت میں کووڈ-۱۹ کے مریض تھے ؟امریکہ میں کووڈ-۱۹ کا پھیلاؤ کب سے شروع ہوا تھا؟ پومپیو جیسے سیاستدانوں کو امریکی شہریوں اور عالمی برادری کی تسلی کے لیے ان سوالات کے جوابات دینے چاہیئں۔

پومپیو جیسے امریکی سیاستدانوں کے پاس افواہیں پھیلانے کے سوا اور کوئی چارہ نہیں ہے ، سی آر آئی کا تبصرہ


Not Found!(404)