چینی نوجوان چار مئی کی حقیقی روح پر عمل پیرا ،سی آر آئی کا تبصرہ

CRI2020-05-10 17:24:04

چینی نوجوان چار مئی کی حقیقی روح پر عمل پیرا ،سی آر آئی کا تبصرہ

پہلی عالمی جنگ کے بعد چار مئی انیس سو انیس کو چینی نوجوانوں نے بیرونی قوتوں کی جانب سے چین کے مفادات کو نقصان پہنچانے کے خلاف ایک تحریک کی بنیاد ڈالی۔امریکہ کی جانب سے اس تحریک کو چین مخالف حربے کے طور پر استعمال کیا گیا۔

جدید چینی تاریخ میں چار مئی کی حقیقی روح نے حب الوطنی ،ترقی ،جمہوریت کے جذبات سے چینی نوجوانوں کی کئی نسلوں کو متاثر کیا ہے اور ملکی ترقی میں اُن کی شمولیت کی حوصلہ افزائی کی ہے۔درحقیقت " چار مئی کی روح" نام نہاد" عوامی مقبولیت" کی عکاس نہیں ہے بلکہ حب الوطنی کی بنیاد ہے۔

نوول کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال میں چینی عوام نے اتحاد اور یکجہتی سے مشکلات پر قابو پایا ہے اور انسداد وبا سے متعلق اہم اسٹریٹجک پیش رفت ممکن ہوئی ہے۔چینی نوجوانوں نے اس دوران " چار مئی کی حقیقی روح" پر عمل درآمد کیا ہے اور اس کی ایک مثال صوبے حوبے میں انسداد وبا کے لیے خدمات سرانجام دینے والے بیالیس ہزار سے زائد طبی عملے میں بارہ ہزار سے زائد ایسے نوجوانوں کی شمولیت ہے جن کی اوسط عمریں بیس سے تیس برس کے درمیان ہیں۔

اس تاریخی تحریک کو اب ایک سو ایک برس بیت چکے ہیں اور چینی عوام کبھی بھی اپنی تذلیل برداشت نہیں کریں گے۔سردجنگ کی ذہنیت والے حلقے مختلف حربوں سے چین کومغلوب کرنا چاہتے ہیں جو محض ایک خواب کے سوا کچھ نہیں۔ ایسی قوتوں کا واحد مقصد زاتی مفادات اور طاقت کا حصول ہے۔


Not Found!(404)