امریکی سیاستدان انسداد وبا کے عالمی تعاون میں بڑی رکاوٹ ،سی آر آئی کا تبصرہ

CRI2020-05-13 18:26:51

امریکی سیاستدان انسداد وبا کے عالمی تعاون میں بڑی رکاوٹ ،سی آر آئی کا تبصرہ

معروف امریکی دانشور نوم چومسکی نے حالیہ دنوں ایک میڈیا انٹرویو میں کہا کہ امریکی سیاستدان نہ صرف امریکی عوام بلکہ دیگر ممالک میں بھی لوگوں کی ہلاکتوں کے ذمہ دار ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکی سیاستدان اپنے جرائم پر پردہ ڈالنے کے لیے قربانی کے بکرے تلاش کر رہے ہیں۔

وائرس کو کوئی سرحد نہیں ہے اور کسی ایک ملک کا کمزور ردعمل انسداد وبا کی عالمی کوششوں کو سنگین نقصان پہنچا سکتا ہے۔ امریکہ میں اس وقت متاثرہ مریضوں کی تعداد دنیا بھر کی مجموعی تعداد کا ایک تہائی ہے ۔اسی باعث امریکی حلقوں کے مطابق " امریکی شہری ایک ناکام ملک" میں رہ رہے ہیں۔

چند امریکی سیاستدانوں کے نزدیک زاتی سیاسی مفادات لوگوں کی زندگیاں بچانے سے بڑھ کر ہیں۔ ری پبلکن قانون ساز چین مخالف سرگرمیوں میں مصروف ہیں تاکہ سیاسی مفادات حاصل کیے جاسکیں۔ اُن کے نزدیک امریکی شہریوں کی یومیہ بڑھتی ہوئی ہلاکتوں کی تعداد اتنی اہم نہیں ، جتنا اسٹاک مارکیٹ کا اتار چڑھاو زیادہ اہم ہے۔

اس وقت امریکہ عالمی سطح پر وبا کے پھیلاو کا موجب بن رہا ہے۔حقائق واضح کرتے ہیں کہ کیسے امریکی سیاستدان انسداد وبا کے عالمی تعاون میں رکاوٹ ہیں۔عالمی بنک کے سابق اول ماہر اقتصادیات کے مطابق تو امریکہ صحت عامہ کے خلاف جنگ میں مصروف ہے۔


Not Found!(404)