امریکی سیاستدان ایک بار پھر تائیوان کا پتاکھیل رہے ہیں، سی آر آئی کا تبصرہ

CRI2020-05-19 20:20:46

امریکی سیاستدان ایک بار پھر تائیوان کا پتاکھیل رہے ہیں، سی آر آئی کا تبصرہ

73 ویں ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کا اجلاس 18 سے 19 مئی تک منعقد ہوا۔ حسب معمول تائیوان کے حکام کو ایک بار پھر ورلڈ ہیلتھ اسمبلی نے مسترد کردیا ، اور "عالمی صحت اسمبلی میں تائیوان کی شرکت" کا منصوبہ، جس کا کچھ امریکی سیاستدانوں نے دعوی کیا تھا ، ناکا م ہوگیا۔ اس سے ایک بار پھر یہ ثابت ہوگیا ہے کہ کچھ امریکی سیاست دانوں نےموجودہ وبا کے موقع پر بھی "تائیوان" کا پتا کھیلنے کی کوشش کی ہے ۔

یہ جانتے ہوئے بھی کہ ایک چین کے اصول کو چیلینج کرنے سے بار بار شکست ہوگی امریکی سیاستدان اپنی حرکتوں سے باز نہیں آرہے ۔ حالانکہ حال ہی میں ڈبلیو ایچ او کے قانونی افسر ، اسٹیون سلیمان نے زور دے کر کہا ہے کہ عوامی جمہوریہ چین اقوام متحدہ کے نظام میں چین کا واحد قانونی نمائندہ ہے ، اور ڈبلیو ایچ او اس مسئلے پر اقوام متحدہ کے ساتھ ایک صفحے پر ہے۔

رائے عامہ نے نشاندھی کی کہ امریکہ کے مفادات کا تائیوان اور اس کی پالیسیوں سے کوئی تعلق نہیں ہے ، امریکی سیاستدان تائیوان کے مسئلے سے فائدہ اٹھا کر انسداد وبا کے سلسلے میں حکومت کی نا اہلی سے لوگوں کی توجہ ہٹانا چاہتے ہیں۔ اس سے دنیا کوبعض امریکی سیاست دانوں کے مذموم عزائم سے مزید واقفیت ہوگئی ہےجنہیں حقیقت میں تائیوان کی فکر نہیں ہے ، بلکہ معاشی اور سیاسی مفادات کے حصول کے لئے تائیوان کو "شطرنج " کے طور پر استعمال کر نا چاہتے ہیں۔ خاص طور پر جب امریکی انتخابات قریب آرہے ہیں ، تو یہ لوگ تائیوان کا پتا ایک مرتبہ پھر کھیلنے لگے ہیں۔


Not Found!(404)