امریکی صدر نے اٹھارہ تاریخ کو سوشل میڈیا پر عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر ٹنڈروس کے نام پیغام میں دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ عالمی ادارہ صحت تیس دنوں کے اندر اپنے اندر اہم اورٹھوس اصلاحات کرے ورنہ امریکہ ہمیشہ کے لئےعالمی ادارہ صحت کی فنڈنگ کو روک دے گا اور اس ادارے سے الگ ہونے پر غور کرے گا۔
کووڈ-۱۹ کی وبا پھوٹنے کے بعد امریکی وائٹ ہاوس کے سیاستدان مسلسل اپنی غلطیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں۔ اور چین ، عالمی ادارہ صحت ،یورپی یونین اور خود امریکہ کے اندر اپنے سیاسی مخالفین پر الزمات لگا رہے ہیں ۔
تاہم جھوٹ جھوٹ ہی رہتا ہے۔ یہ لوگ اپنی غلطیوں پر پردہ ڈالنے کی کتنی بھی کوشش کرلیں ،انسداد وبا میں اپنے سست رد عمل کے حقیقت کونہیں چھپا سکتے ۔
دوسری جانب امریکی سیاستدان کے الزامات کے برعکس عالمی صحت کی تہترویں اسمبلی میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور جرمنی اور فرانس سمیت متعدد ممالک کے رہنماوں نے عالمی ادارہ صحت کی مثبت حمایت کا اظہار کیا اور اتحاد و تعاون پر زور دیا۔
امید ہے کہ امریکی سیاستدان اپنی غلطیوں کا ادراک کرکے جلد از جلد انسداد وبا کے بین لااقوامی تعاون میں شریک ہوں گے تاکہ امریکی عوام کی زیادہ سے زیادہ جانیں بچائی جاسکیں۔