امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے حال ہی میں چین کے تائیوان علاقے کی نو منتخب رہنما ، زائی انگ وین کو مبارکباد دیتے ہوئے صدر کہہ کرپکارا۔ پومپیو کا یہ مضحکہ خیز عمل ایک چین کے اصول اور چین اور امریکہ کے تین مشترکہ بیانات کے دفعات کی سنگین خلاف ورزی ہے اور چین کے داخلی امور میں اشتعال انگیز مداخلت کے مترادف ہے ۔
دراصل ، پومپیو بخوبی جانتے ہیں کہ ایک چین کے اصول ،جو عالمی برادری کی اتفاق رائے ہے ، کو چیلنج کرنے سے ناکامی کے سواکچھ نہیں ملے گا۔ اس کے باوجود پومپیو سمیت امریکی سیاستدان تائیوان کا پتا کھیلنے کی کوشش کرر ہے ہیں تاکہ ملک کے اندر تنازعات سے لوگوں کی توجہ ہٹا کر چین مخالف بیا نیہ استعمال کرکے اپنی جماعت کے لئے زیادہ سے زیادہ ووٹوں کے حصول کو ممکن بنایا جائے اور زیادہ سے زیادہ سیاسی فائدہ اٹھایا جائے ۔اس طرح کے سیاسی جمع تفریق کے ذریعے پومپیو نے عجیب و غریب گھناونی سرگرمیوں کا ایک سلسلہ شر وع کیا ہے ۔ انہیں امریکہ میں وبا کی شدت کے باوجود امریکی عوام کی جانوں کا خیال نہیں ہے، بلکہ امریکی چیف ڈپلومیٹ کی حیثیت سے بین الاقوامی اسٹیج پر دوسروں پر حملے کرنے میں مصروف ہے اور بار بار بیہودہ بیانات سے انسداد وبا کے بین الاقوامی تعاون کو خراب کررہاہے ۔
برائی برائی کو جنم دیتی ہے ۔ تاریخ پومپیو جیسے غیر اخلاقی سیاستدانوں کا بہتریں منصف ہے ، ان کی خود غرضانہ خواہشیں خواہشیں ہی رہیں گی۔