چین ہمیشہ عالمی مشترکہ مفادات کا تحفظ کرتا رہے گا، سی آر آئی کا تبصرہ

CRI2020-05-25 15:00:28

چین ہمیشہ عالمی مشترکہ مفادات کا تحفظ کرتا رہے گا، سی آر آئی کا تبصرہ

چین کی تیرہویں قومی عوامی کانگریس کے تیسرے اجلاس کی منعقدہ پریس کانفرنس میں چینی ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے صحافیوں کے ۲۳ سوالات کے جوابات دیے۔انہوں نے وبائی صورتحال کے تناظر میں بین الاقوامی تعلقات ، چین کے اقتداراعلیٰ اور عالمی حکمرانی سمیت مختلف امور کے حوالے سے حقائق اور اعدادوشمار کے مطابق رد عمل کیا۔انہوں نے صحت عامہ کے عالمی بحران کے تنا ظر میں چین کی کثیرالجہت تعاون کو مضبوط بنانے کی خواہش ، ملک کے اقتدار اعلیٰ کے تحفظ کے عزم اور عالمی ترقی سے متعلق چین کے موقف سے آگاہ کیا۔ان کے جوابات چین کے اعلیٰ ترین رہنما کی پیش کردہ بنی نوع انسان کے ہم نصیب سماج کے تصور کی عکاسی کرتے ہیں۔

وزیرخارہ وانگ ای نے وبا پھوٹنے کے بعد بعض امریکی اور مغربی سیاستدانوں کی جانب سے چین پر مسلسل الزامات پر کھل کر بات کی۔ حالیہ دنوں امریکہ کی بعض سیاست قوتوں کی جانب سے وبا کو سیاسی رنگ دینے کی کوششوں کی وجہ سے چین اور امریکہ کے تعلقات کشیدگی کا شکار ہورہے ہیں۔ عالمی برادری نے اس پر تشویش کا اظہاربھی کیا ہے۔اس حوالے سے وانگ ای نے کہا کہ چین امریکہ کو تبدیل کرنے یا امریکہ کی جگہ لینے کی خواہش نہیں رکھتا ۔تاہم امریکہ بھی چین کو تبدیل نہیں کرسکتا اور نہ ہی چینی عوام کی ترقی کو روک سکتا ہے ۔

عالمی حکمرانی کے حوالے سے انہوں نے واضح کیا کہ عالمگیریت میں رکاوٹ ڈالنے اور تحفظ پسندی کی بحالی کا کوئی مستقبل نہیں۔

اس وقت عالمی برادی وبا کے خلاف جدوجہد میں مصروف ہے۔جس سے ہم یہ سیکھ سکتے ہیں کہ انسان ہم نصیب سماج میں رہتے ہیں۔صرف اتحادو تعاون کے ذریعے وبا کے خلاف حتمی فتح حاصل کی جاسکتی ہے۔ایک ذمہ دار بڑے ملک کی حیثیت سے چین انسداد وبا کے عالمی تعاون میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔


Not Found!(404)