ہانگ کانگ کےامور پر بعض امریکی سیاستدان بدستور اپنے خواب میں گم ہیں ، سی آر آئی کا تبصرہ

CRI2020-05-26 19:16:59

ہانگ کانگ کےامور پر بعض امریکی سیاستدان بدستور اپنے خواب میں گم ہیں ، سی آر آئی کا تبصرہ

چین کی قومی عوامی کانگریس کے سالانہ اجلاس میں ہانگ کانگ میں قومی سلامتی کے قانون پر نظرثانی کی جا رہی ہے ،اس حوالے سے امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو جیسے مغربی سیاستدان چینی حکومت پر بے بنیاد الزامات لگاتے رہتے ہیں۔سی آر آئی نے چھبیس مئی کو ایک تبصرہ شائع کرتے ہوئے نشاندہی کی کہ ہانگ کانگ کے امور پر امریکی سیاستدان بدستور اپنے خواب میں گم ہیں۔

تبصرے میں لکھا گیا ہے کہ کسی بھی ملک کے لیے قومی سلامتی کا تحفظ کلیدی مفادات سے تعلق رکھتا ہے اور اس پر کسی قسم کی سودے بازی کی گنجائش نہیں ہے۔جیسا کہ امریکہ میں قومی سلامتی کے تحفظ کے بےشمار قوانین موجود ہیں اور امریکی حکومت ہمیشہ سے "قومی سلامتی" کا ذکر کرتی رہتی ہے۔لیکن جب بات چین کے ہانگ کانگ کی طرف آئی ہے، تو ان امریکی سیاستدانوں کا ایک اور چہرہ دکھائی دےرہا ہے۔

تبصرے میں نشاندہی کی گئی ہے کہ امریکی سیاستدانوں کے اس تماشے سے صرف یہ ظاہر ہو تا ہے کہ وہ ہانگ کانگ کی بھلائی کے لیے نہیں سوچتے بلکہ ہانگ کانگ میں افراتفری چاہتےہیں۔حقیقت میں انہیں پریشانی ہے کہ اگر ہانگ کانگ میں قومی سلامتی کا مسئلہ حل ہو جاتا ہے، تو انہیں ہانگ کانگ کےامور میں مداخلت کرنے کا کوئی موقع دستیاب نہیں آ سکے گا۔


Not Found!(404)