رواں سال چین کی قومی عوامی کانگریس اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے دو سالانہ اجلاسوں کے دوران چینی صدر شی جن پھنگ نے مختلف وفود کے اجلاسوں میں شرکت کی جن میں انہوں نے "عوام کو اولین ترجیح دینے" کا بارہا ذکر کیا۔
اندرونی منگولیا کے وفد کے اجلاس میں شرکت کے دوران انہوں نے کہا کہ "عوام کو اولین ترجیح دینے کا کیا مطلب ؟اتنے زیادہ ارکان نے ایک ہی مریض کی دیکھ بھال کے لیے بھرپور کوشش کی ،یہی عوام کو اولین ترجیح دیناہے۔"انہوں نے ان اجلاسوں کے دوران صوبہ حو بے کے ایک ستاسی سالہ مریض کا ذکر کیا جہیں بڑی محنت کر کے بچایا گیا ہے۔اس کے علاوہ عوام کی معمول زندگی کو یقینی بنانے کے لیے انہوں نے اقتصادی بحالی اورتعلیم کی بحالی کی حوصلہ افزائی بھی کی۔انہوں نے غربت کے خاتمے کے لیے کسانوں سمیت کمزور طبقے کی مدد پر بھی زور دیا۔اس کے علاوہ انہوں نے عوامی سپاہ آزادی اور مسلح پولیس کے وفد کے اجلاس میں تمام فوجی اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ کووڈ-۱۹ کی ویکسین کی تیاری میں بھرپور خدمات سرانجام دیں ۔
ان تمام خطابات سے یہ ظاہر ہوتاہے کہ چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری ،صدر مملکت اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین کی حیثیت سے جناب شی جن پھنگ عوام کی صحت اور جان کی سلامتی کو اولین ترجیح دیتے ہیں۔