تاریخ کا بدترین وزیر خارجہ" امریکہ کو "اندھے کنویں " میں دھکیل رہا ہے ،سی آر آئی کا تبصرہ

CRI2020-05-29 17:19:20

نیو یارک ٹائمز کے چھبیس تاریخ کے شمارے میں شائع ایک آرٹیکل نے مائیک پومپیو کو امریکی تاریخ کا بدترین وزیر خارجہ قرار دیا ہے۔اس سے ظاہر ہ ہوتا ہے کہ امریکہ میں وبا کی سنگینی کے ساتھ ساتھ امریکی سماج اپنے عوام اور اپنے ملک کے مفادات پر مائیک پومپیو کے سنگین منفی اثرات کو جاننے لگا ہے۔

نیو یارک ٹائمز کے مضمون میں لکھا گیا ہے کہ پومپیو کے حصے میں کوئی سفارتی کامیابی موجود نہیں ہے اور ان کا زیادہ تر وقت وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ کی خوشامد کرتے گزراہے ۔اس سے قبل ، "واشنگٹن پوسٹ" بھی ایک مضمون میں وبا کے دوران پومپیو کی کارکردگی کو تنقید کا نشانہ بنا چکا ہے اور اسے "امریکی تاریخ کے بدترین سیکریٹری آف اسٹیٹ میں شامل ایک فرد" قرار دے چکا ہے۔

سی آر آئی نے انتیس تاریخ کو ایک تبصرہ شائع کرتے ہوئے کہا کہ مائیک پومپیو اپنے ملک میں ٹرمپ کی خوشامد کرتے ہوئے اپنے مفادات کی جستجو کرتے ہیں تو دوسری طرف عالمی برادری میں وہ افراتفری پیدا کرنے کے لیے کافی چالیں چل رہے ہیں۔دوسرے ممالک پر الزام لگانے کے لیے بے بنیاد بیانات دینے سمیت اپنے اتحادیوں کو دھمکانے تک پومپیو ہر قسم کا تماشہ کر چکے ہیں۔مائیک پومپیو کی آنکھوں میں اتحاد کی کوئی اہمیت نہیں ، ان کے تمام مقاصد سیاسی ہیں۔

تاریخ کا بدترین وزیر خارجہ" امریکہ کو "اندھے کنویں " میں دھکیل رہا ہے ،سی آر آئی کا تبصرہ



Not Found!(404)