چین کے انسداد وبا کے اقدام کھلے اور شفاف ہیں ، امریکی سیاستدانوں کو خاموشی اختیار کرنی چاہیے،سی آر آئی کا تبصرہ

CRI2020-06-08 19:36:45

چین کے انسداد وبا کے اقدام کھلے اور شفاف ہیں ، امریکی سیاستدانوں کو خاموشی اختیار کرنی چاہیے،سی آر آئی کا تبصرہ

چینی حکومت نے سات تاریخ کو وائٹ پیپر " فائٹنگ کووڈ-۱۹،چائنا ان ایکشن " جاری کیا جس میں چین کی انسداد وبا کی جدوجہد کی تاریخ اور حقائق ترتیب دیے گئے ہیں۔ حقائق ثابت کرتے ہیں کہ چین کی جانب سے انسداد وبا کے اقدام کھلے اور شفاف ہیں ، عالمی سطح پر صحت عامہ کے تحفظ کے لیے چین کا رویہ انتہائی ذمہ دارانہ ہے۔

وہ امریکی سیاستدان جو چین پر وبائی صورتحال پوشیدہ رکھنے کے الزامات عائد کرتے چلے آ رہےہیں، اب ٹھوس شواہد کی بنیاد پر ان کا جھوٹ بے نقاب ہو گیا ہے اور انہیں خاموشی اختیار کرنی چاہیے۔

ایسے امریکی سیاستدان جنہوں نے چین پر حملے کیے اور بدنام کیا ،انہوں نے اس وبا کے ابتدائی مرحلے میں چین کی جانب سے بین الاقوامی برادری کو دیے گئے واضح پیغام کو نظرانداز کیا ، اپنے جوابی ردعمل میں تاخیر کی ، اور یہاں تک کہ اپنے ذاتی مفادات کے لئےاس وبا کی حقیقت کو چھپایا۔ اپنی نا اہلی چھپانے کے لئے ان لوگوں نے افواہیں پھیلانے کی پوری کوشش کی اور چین پر "تاخیر" کا الزام لگایا۔ وائٹ پیپر نے نشاندہی کی کہ امریکی سیاستدانوں کا طرزعمل 1.4 ارب چینی عوام ، وبا سے جاں بحق ہونے والے چینی باشندوں اور لاکھوں افراد پر مشتمل چینی طبی عملے کی توہین ہے ۔چین اس کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ اپنے کوتاہیوں کو چھپانے کے لئے دوسروں پر ملبہ ڈالنا انتہائی غیر اخلاقی اور غیر ذمہ دارانہ فعل ہے۔

وائٹ پیپر میں زور دیا گیا ہے کہ انسانیت کے مشترکہ دشمن ، وائرس سے نمٹنے کے لیے ، عالمی برادری کو زیادہ متحد ہونا چاہئے ، تعصب اور تکبر کو ترک کرنا چاہئے ، خود غرضی کا مقابلہ کرنا چاہے، الزام تراشی بند کرنی چاہئے ، اور ایک دوسرے کو بدنام کرنے اور منفی سیاست کی مخالفت کرنی چاہئے۔


Not Found!(404)