انسداد وبا کے عالمی تعاون میں چین کی خدمات پوری دنیا پر آشکار ہیں، سی آر آئی کا تبصرہ

CRI2020-06-09 19:51:57

انسداد وبا کے عالمی تعاون میں چین کی خدمات پوری دنیا پر آشکار ہیں، سی آر آئی کا تبصرہ

چینی حکومت نے حال ہی میں "فائٹنگ کووڈ-۱۹:چائنا ان ایکشن" وائٹ پیپر جاری کیا ، جس میں انسداد وبا کے عالمی تعاون کے حوالے سے چین کے تصور ، وبا سے نمٹنے کے رد عمل کی تفصیل سے وضاحت کی گئی ہے۔یہ چین کی جانب سے بنی نوع انسان کے ہم نصیب سماج کے تصور پر عمل درآمد اور عالمی برادری کے ساتھ مل کر موجودہ مشکلات دور کرنے کے لئے چین کے ذمہ دارانہ رویے کی عکاسی کرتا ہے۔

وائٹ پیپر میں انسداد وبا کے لئے چین اور عالمی برادری کے درمیان تعاون کی" ٹائم لائن" مرتب کی گئی ہے ۔انسداد وبا کے دوران چینی حکومت عالمی تعاون کو نمایاں اہمیت دیتی ہے اور چین کی جانب سے ایک سو پچاس ممالک اور چار عالمی تنظیموں کو حمایت فراہم کی گئی ہے۔

وائٹ پیپر میں وبا پر قابو پانے کے لئے چین کی پالیسی سازی اور نظریات پیش کیے گئے ہیں اور موثر بین الاقوامی تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔وائٹ پیپر میں عالمی ادارہ صحت کے رہنما کردار اور کمزور ممالک کو امداد کی فراہمی پر زور دیا گیاہے۔

یہ وبا بنی نوع انسان کے مستقبل سے جڑی ہوئی ہے۔چین کے ٹھوس اقدامات اور تعاون کی اپیل حتمی فتح کے حصول میں انتہائی کارگر ثابت ہو گی۔دوسری جانب مغربی سیاستدانوں کو اپنے عوام کے تحفظ کی خاطر انسداد وبا کے عالمی تعاون کے لئے کردار ادا کرنا چاہیے۔


Not Found!(404)