ہائی نان آزاد تجارتی بندر گاہ عالمی معیشت میں اضافے کے نئے مواقع لائے گی : سی آر آئی کا تبصرہ

CRI2020-06-09 11:30:27

چینی حکومت نے آٹھ جون کو منعقدہ ایک نیوز کانفرنس میں " ہائی نان آزاد تجارتی بندر گاہ کی تعمیر کی مجموعی منصوبہ بندی " کی تفصیل پیش کی ۔ اس تفصیلی وضاحت سے موجودہ وبا کے باعث پیدا ہونے والی عالمی معاشی کساد بازاری اور عالمگیریت کے خلاف تحفظ پسندی کا رجحان بڑھنے کے پس منظر میں چین کی اپنی مقررہ منصوبہ بندی کے مطابق اعلی معیاری کھلے پن کی پالیسی بدستور جاری رکھنے کا اظہار ہوتا ہے ۔چین کثیرالجہتی کی مضبوطی سے حمایت کرتا ہے اور معاشی عالمگیریت کو فروغ دیتا ہے۔

تبصرے میں کہا گیا ہے کہ ہائی نان آزاد تجارتی بندر گاہ کی تعمیر چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ کی قیادت میں اصلاحات اور کھلے پن کے فروغ کے لیے ایک اہم اقدام ہے ۔ نیوز کانفرنس میں واضح کیا گیا ہے کہ ہائی نان آزاد تجارتی بندر گاہ کو چین کی اصلاحات اور اعلی و معیاری کھلے پن کی ایک نئی سرزمین بنایا جائے گا ۔

اعلی و معیاری کھلے پن سے مراد یہ ہے کہ بہتریں عالمی اقتصادی و تجارتی قوانین وضوابط کے مطابق اس خصوصی زون کی پالیسیاں اپنائی جائیں گی اور چینی خصوصیات کے حامل نظام تخلیق کیا جائے گا ۔ہائی نان آزاد تجارتی بندر گاہ کی منصوبہ بندی ، اعلی معیاری کھلے پن کے لیے چین کی جستجو کی عکاس ہے ۔ کہا جا سکتا ہے کہ چین کا کھلا پن ، اشیا ء اور پیداواری عوامل کے قواعد و ضوابط جیسے نظام کی طرف تبدیل ہو رہا ہے ۔

لہذا ہائی نان آزاد تجارتی بند گاہ کی تعمیر سے نا صرف آس پاس کی آزاد تجارتی بندرگاہوں کے ساتھ فوائد کی تکمیل ، مربوط انداز میں ترقی اور مشترکہ قوت کی تشکیل کی توقع کی جاسکتی ہے، بلکہ اس کی تعمیر چینی مارکیٹ کی کشش کو مزید بڑھائے گی ، ملٹی نیشنل انٹرپرائزز کو ترقی کے مزید مواقع فراہم کرے گی اور عالمی معیشت کی ترقی کے لیے زیادہ قوت فراہم کرے گی۔


Not Found!(404)