"غلط بیانی " کی سفارت کاری میں مصروف مائیک پومپیو ، سی آر آئی کا تبصرہ

CRI2020-06-10 19:58:02

"غلط بیانی " کی سفارت کاری میں مصروف مائیک پومپیو ، سی آر آئی کا تبصرہ

امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو "غلط بیانی" میں اپنا کوئی ثانی نہیں رکھتے ہیں۔ ابھی حال ہی میں انہوں نے چین پربے بنیاد الزام عائد کیا کہ چین افریقی نژاد امریکی شہری جارج فلائڈ کی ہلاکت کو جھوٹی تشہیر کے لئے استعمال کررہا ہے۔درحقیقت جارج فلائڈ کی ہلاکت امریکی سماج میں موجود نسلی امتیاز کے مسئلے کی عکاس ہے اور دنیا بھر میں اس واقعے پر غم و غصے کا اظہار کیا گیا ہے۔

سب جانتے ہیں کہ کووڈ-۱۹ کی وبا پھوٹنے کے بعد مائیک پومیپو ملک میں انسداد وبا کے بجائے اپنی غلطیوں پر پردہ ڈالنے میں مصروف رہے ہیں۔چین کبھی بھی دوسرے ممالک کے داخلی امور میں مداخلت نہیں کرتا ہے اور نہ ہی چین کی امریکہ کے اندرونی معاملات میں مداخلت میں کوئی دلچسپی ہے ۔چینی سماج میں امریکہ میں نسلی امتیاز کے باعث رونما ہونے والے سانحے پر تنقید کی جارہی ہے۔ یہ انسانی ہمدردی کی عکاسی کرتا ہے۔بظاہر چین کے بجائے مائیک پومپیو خود جارج فلائڈ کی ہلاکت کا غلط استعمال کر رہے ہیں۔ وہ مسلسل غلط بیانی سے امریکی سفارت کاری کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔


Not Found!(404)