چینی معیشت کی بحالی کا عمل تسلسل کے ساتھ جاری ،سی آر آئی کا تبصرہ

CRI2020-06-15 18:53:27

چینی معیشت کی بحالی کا عمل تسلسل کے ساتھ جاری ،سی آر آئی کا تبصرہ

چین میں شماریات کے قومی محکمہ نے پندرہ تاریخ کو تازہ ترین اعدادوشمارجاری کرتے ہوئے کہا کہ مئی میں چین کے اہم اقتصادی اشاریوں میں مسلسل بہتری آتی رہی اور اقتصادی بحالی کا عمل مستحکم ہو تا رہا ۔معاشی ماہرین کے مطابق مئی میں کھپت ،سرمایہ اور پیداواری شعبے میں کمی کی حد میں کمی دیکھنے میں آئی جب کہ کچھ شعبوں میں تیزی سے اضافے کا مشاہدہ کیاگیا ۔اس کے علاوہ مئی میں بے روزگاری کی شرح پانچ اعشاریہ نو فیصد رہی جس میں اپریل کے مقابلے میں کمی ہوئی۔
سی آر آئی نے پندرہ جون کو اس حوالے سےاپنے تبصرے میں نشاندہی کی کہ تازہ ترین اعدادوشمار  ظاہرکرتے ہیں کہ طاقتور کھپت چین کے اقتصادی اضافے کی سب سے اہم انجن رہے گی جب کہ ہائی ٹیکنالوجی کی صنعت وبا کی صورتحال میں چین کے اقتصادی اضافے کی نئی محرک ہے۔ 
 کے پی ایم جی  کی حال ہی میں جاری چین کی معیشت سے متعلق رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ علمی اثاثہ جات کے تحفظ کی بہتری کے ساتھ ساتھ مزید غیرملکی تاجر چین میں ہائی ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری کے لیے آئیں گے۔ رپورٹ میں یہ بھی اندازہ لگایا گیا ہے کہ چینی معیشت مستحکم طور پر بحال ہوتی رہے گی اور عالمی اقتصادی بحالی کی قیادت کرے گی۔
تاہم تبصرے میں یہ بھی نشاندہی کی گئی ہے کہ چینی معیشت کو بدستور کافی مشکلات درپیش ہیں اور اقتصادی بحالی کے فروغ کیلئے سخت محنت درکار ہو گی تاکہ عالمی معیشت کو زوال سےنکالنے میں مدد فراہم کی جا سکے۔ 


Not Found!(404)