چین کی تجاویز نے وبا کے کیخلاف عالمی تعاون کے لیے درست راستہ دکھایا ہے ،سی آر آئی کا تبصرہ

CRI2020-06-18 16:40:43

چین افریقہ یکجہتی و انسداد وبا سمٹ سے چینی صدر نے اہم خطاب کیا ۔اٹھارہ تاریخ کواس حوالے سے شائع اپنے تبصرے میں سی آر آئی نےکہا کہ چین کی تجاویز نے انسداد وبا میں عالمی تعاون کے لیے درست راستہ دکھایا ہے۔

چینی صدر شی جن پھنگ نے اپنے خطاب میں چین افریقہ تعاون،دوستی ،کثیرالجہتی کو فروغ دینے اور وبا کے خلاف مل کر کوشش کرنے پر زور دیا جو اس مشکل پر قابو پانے کیلئے چین افریقہ اتحاد کا مضبوط اشارہ ہے ۔ان کی تجاویزنے نہ صرف چین افریقہ تعاون کی سمت کو واضح کیاہے ،بلکہ انسداد وبا کے عالمی تعاون کے لیے بھی  مثبت قوت فراہم کی ہے۔

 تبصرے میں نشاندہی کی گئی ہے کہ چینی صدر کی تجاویز  نہ صرف انسداد وبا کیلئے کلیدی اہمیت کے حامل ہیں ،بلکہ افریقہ میں پائیدار ترقی نیز دنیا میں تعاون اور دوررس ترقی کیلئے بھی اہم ہیں جس کو کامل منطق کا حامل لائحہ عمل بھی کہا جا سکتا ہے۔ان کی تجاویز سے چین کے "عوام کو اولین اہمیت دینے" اور "زندگی کو اولین اہمیت دینے" کے تصور کی ٹھوس عکاسی ہوئی ہے۔

 تبصرے میں کہا گیا ہے کہ سمٹ کے مشترکہ اعلامیے سے  ظاہرہوتا ہے کہ چین اور افریقہ کے درمیان اعلی معیار کا باہمی سیاسی اعتماد موجود  ہے اور اس وبا کی مشکل سے گزرنے کے بعد فریقین کی دوستی یقیناً مزید مضبوط ہوگی ۔   

چین کی تجاویز نے وبا کے کیخلاف عالمی تعاون کے لیے درست راستہ دکھایا ہے ،سی آر آئی کا تبصرہ


Not Found!(404)