سنکیانگ میں انسداد دہشت گردی سے متعلق حقائق پر مبنی دستاویزی فلم کا اجرا ،امریکی سیاستدان کب تک حقائق سے صرف نظر کرتے رہیں گے؟ سی آر آئی کا تبصرہ

CRI2020-06-19 16:59:24

سنکیانگ میں انسداد دہشت گردی سے متعلق حقائق پر مبنی دستاویزی فلم کا اجرا ،امریکی سیاستدان کب تک حقائق سے صرف نظر کرتے رہیں گے؟ سی آر آئی کا تبصرہ

انیس تاریخ کو چائنا میڈیا گروپ کے تحت سی جی ٹی این نے "عظیم تھیان شان پہاڑ-سنکیانگ میں انسداد دہشت گردی کی  یادیں" کے  نام سے ایک دستاویزی فلم جاری کی۔اس فلم میں سنکیانگ میں دہشت گردوں کے جرائم سے پردہ اٹھاکر دنیا میں امریکی سیاستدانوں کے جھوٹ  کو بے نقاب کیا گیاہے ۔سی آر آئی نے انیس جون کو ایک تبصرہ شایع کرتے ہوئے نشاندہی کی کہ اس فلم میں سنکیانگ میں دہشت گردوں کی کارروائیوں کے واضح ثبوت دکھائے گئے  ہیں ، امریکی سیاستدان کب تک ان حقائق  سے جان بوجھ کر صرف نظر کرتے رہیں گے؟

نامکمل اعداد وشمار کے مطابق انیس سو نوے سے دو ہزار سولہ تک سنکیانگ میں دہشت گردی اور تشدد کے ہزاروں  واقعات پیش آئے  جن میں بڑی تعداد میں معصوم شہری مارے گئے  اور سماجی نقصانات  ہوئے۔تاہم امریکی سیاستدانوں سمیت کچھ میڈیا نے جان بوجھ کر عالمی برادری کو حقائق سے محروم رکھا۔امریکی سیاستدان نائن الیوں سانخے سے سبق سیکھنے کی بجائے چین پر دباؤ ڈالنے کے لیے سنکیانگ میں دہشتگردوں کی مالی اعانت  کرتے رہے جو بے شک دوہرا معیار  ہے۔

سی جی ٹی این کی ڈاکیومنٹری میں دہشت گردی واقعات سے  شدید متاثر ہونے والوں یا  عینی شاہدین نے تشدد پسند دہشت گردوں کے جرائم کے بارے میں بتایا ہے۔ان دہشت گردوں نے بہت سے لوگوں کی زندگی کو برباد کیا اور بہت سے گھر ٹوٹ گئے۔ جیسا کہ اس دستاویزی فلم میں سنکیانگ کے رہنے والے  ایک شخص نے بتایا ہے کہ میری صرف  اتنی خواہش ہے کہ میرا بچہ  محفوظ اور مستحکم ماحول میں صحت مندانہ طور پر بڑا ہوجائے ۔بعض امریکی سیاستدانوں کو اپنا دوہرا معیار  ترک کر کے حقائق کا سامنا کرنا چاہیئے۔

 


Not Found!(404)