امریکہ میں انسداد وبا کی کوششیں کمزور پڑتی جارہی ہیں، امریکی سیاستدان اس طرف کب توجہ دیں گے:سی آر آئی کا تبصرہ

CRI2020-06-26 19:13:24

امریکہ میں انسداد وبا کی کوششیں کمزور پڑتی جارہی ہیں، امریکی سیاستدان اس طرف کب توجہ دیں گے:سی آر آئی کا تبصرہ

امریکہ میں وبا کی شدید ہوتی ہوئی صورت حال کے حوالے سے واشنگٹن پوسٹ نے حالیہ دنوں  متعدد مضامین شائع کئے ہیں۔ ان مضامین میں امریکی حکومت  کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ جس نے صورت حال کو اس بری نہج تک پہنچادیا ہے۔ اخبار نے نشاندہی کی ہے  کہ حکومت محض انتخابات میں کامیابی کے حصول کے لئے ڈھونگ کررہی ہے جب کہ عملی اقدامات کا بہت فقدان ہے۔ اخبار کا کہنا ہے کیا اس سے امریکی حکومت کی وبا سے بچاؤ کی کمزور حکمت عملی کا دفاع ہوسکتا ہے؟ کیا ہم امریکی معاشی بدحالی کی ذمہ داری کسی اور پر عائد کرسکتے ہیں؟ لوگ یہ جانتے  ہیں کہ امریکی سیاستدانوں نے ماہرین صحت کی ہدایات کو نظرانداز کرتے ہوئے قبل از وقت کام اور پیداوار کو دوبارہ شروع کردیا جس  کے مضر اثرات سامنے آرہے ہیں۔ پچھلے دنوں فلوریڈا ، ٹیکساس اور ایری زونا میں تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے ۔ یہی وجہ ہے 25 تاریخ کو ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ کو فوری طور پر ریاست میں کام  کو دوبارہ روکنا پڑا۔ بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے لئے امریکی سنیٹر کے ڈائریکٹر ، رابرٹ ریڈ فیلڈ کے مطابق ، 25 تاریخ کو ، ملک میں کووڈ-19 سے متاثرہ افراد کی اصل تعداد تشخیص شدہ موجودہ کیسز کی  تعداد سے 10 گنا زیادہ ہوسکتی ہے ، جو قریب 25 ملین افراد ہیں۔

اسی طرح ، نسل پرستی کے خلاف احتجاج جو پورے امریکہ میں پھیل گیا تھا اس سے وائٹ ہاؤس بھی محفوظ نہ رہا۔ رواں ماہ نیشنل براڈکاسٹنگ کارپوریشن اور وال اسٹریٹ جرنل کے ذریعہ جاری کردہ ایک سروے کے مطابق ، وبا اور نسل پرستی کے مظاہروں کے دوہرے حملے کے تحت ، اسی فیصد امریکیوں کا خیال ہے کہ امریکہ میں معاملات کنٹرول سے باہر ہیں۔

یہ چند سیاستدانوں کی ہٹ دھرمی اور انا پرستی ہے جس کی قیمت پوری امریکی قوم ادا کر رہی ہے۔ امریکی حکومت کے سامنے اب بھی راستہ موجود ہےکہ وہ صورت حال کو معمول پر لانے کے لئے منفی روش کو ترک کرے، سائنس کا احترام کرے ، اور وبا کی  روک تھام اور کنٹرول میں فعال طور پر کوشش کرے۔ جیسا کہ نیو یارک ٹائمز نے ایک اداریے میں کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ امریکی حکومت اس بحران کو سنجیدگی سے لے۔


Not Found!(404)