چین کی وزارت ثقافت اور سیاحت کی طرف سے 27 جون کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، صرف ڈریگن بوٹ فیسٹیول کی تین دن کی تعطیلات کے دوران ، 48809ہزار مقامی سیاحوں نے ملک بھر میں مختلف مقامات کی سیر کی ۔ پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں یہ50.9 فیصد بحالی ہے ۔ سیاحت کی آمدنی 12.28 ارب یوآن بنی ، جو پچھلے سال کے اسی مدت کے مقابلے میں 31.2٪ بحال ہوئی ہے۔ یہ چین کی تیز رفتار معاشی بحالی کا ایک خلاصہ ہے۔ اگرچہ اب بھی معیشت کو تنزلی کے دباؤ کا سامنا ہے ،تاہم چین کی معاشی صورتحال بتدریج بہتر ہورہی ہے ۔
رواں سال کے آغاز میں کووڈ -۱۹ کی وبا نے چینی صارفین کی منڈی کو متاثر کیا۔ وبا کی روک تھام اور کنٹرول میں اہم کامیابیوں کے ساتھ ساتھ ، صارفین کی مارکیٹ میں بحالی کے آثار تیزی سے واضح ہورہے ہیں۔
اس کے ساتھ ہی چین میں کھپت میں بہتری کا رجحان جاری ہے ، جیسے خریداری اور کھانے جیسی روایتی خریداری میں مسلسل بہتری آرہی ہے ، اسی طرح خرچ کی ایک اور صورت سیاحت اور ثقافت کے شعبوں میں ابھرتی نظر آ رہی ہے ۔ ظاہر ہے کہ چینی صارفین کی طلب صرف " کھانے اور پہننے" کی سطح تک محدود نہیں ہے ، بلکہ مسلسل اعلی درجے کی طلب کی طرف گامزن ہے ، چینی صارفین کی مارکیٹ کی صلاحیت لامحدود ہے۔