29 تاریخ کو امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نےایک بیان جاری کیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ جونہی چین ہانگ کانگ میں قومی سلامتی کا قانون جاری کرے گا ، امریکہ اسی دن ہانگ کانگ کو دفاعی سازوسامان کی برآمدات روک دے گا اور ہانگ کانگ کو بر آمد کی جانے والی قومی دفاعی اور فوجی و عوامی استعمال کی ٹیکنالوجی پرچین کے مین لینڈ کی طرح کی پابندی لگائےگا۔ پومپیو ، جو "ہانگ کانگ کے عوام کے ساتھ کھڑے ہونے" کا کہتےرہتے ہیں ، ہانگ کانگ کے قومی سلامتی کے قوانین کی جاری کیے جانے اور اس قانون کے بارے میں ہانگ کانگ کے عوام کی خواہشات کے باوجود ، نام نہاد پابندیوں کے ذریعے ہانگ کانگ کی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے اور اس سے چین پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم مائیک پومپیو کی ہانگ کانگ میں انتشار پھیلانے کی کوششوں کو ہر بار شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اورامریکہ کی طرف سے نام نہاد پابندیاں ایک بھونڈا سیاسی مذاق ہیں۔