یکم جولائی 2020 کو ، چینی کمیونسٹ پارٹی نے اپنی 99 ویں سالگرہ منائی۔ننانوے سال کی تاریخ ، اقتدار میں 71 سال ، اس وقت پارٹی کے 91 ملین سے زیادہ ارکان . اعداد و شمار کا یہ سلسلہ دنیا کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کی غیر معمولی تاریخ اور دیرپا قوت محرکہ کو منکشف کرتا ہے۔ چینی کمیونسٹ پارٹی "قابل" کیوں ہے؟ پوری دنیا سی پی سی کی کامیابی کا راز تلاش کررہی ہے۔
سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ نے کہا کہ چینی کمیونسٹ پارٹی اپنے قیام کے دن سے ہی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے بھرپور جدوجہد کرتی چلی آ رہی ہے۔ چینی کمیونسٹ پارٹی نے اپنے اس اصل مشن کے لیے تقریبا سو سال تک جدوجہد کی جو قومی آزادی کے حصول ، ملک کی ترقی ، اصلاحات اور چین کو ایک غریب اور پسماندہ ملک سے دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت بنانےکا باعث بنا اور "چینی معجزہ" تشکیل دیا گیا ہے۔
مارچ میں عوامی تعلقات سے متعلق دنیا کے سب سے بڑے مشاورتی ادارے ایڈمین کی جاری کردہ "2020ٹرسٹ بیرو میٹر" میں بتایا گیا ہے کہ اپنی حکومت پرچینی عوام کے اعتماد کی شرح 90 فیصد ہے ، جو مسلسل تین سال سے دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔ یہ غیر معمولی اعتماد یقینی طور پر چینی کمیونسٹ پارٹی کی سب سے بڑی طاقت ہے۔ فلسطین کی تحریک آزادی(فتح) کی مرکزی کمیٹی کے رکن ، عرب تعلقات اور چینی امور کے وزیر عباس ذکی کا کہنا ہے کہ چینی کمیونسٹ پارٹی کی 99 سالہ تاریخ لوگوں کی خوشحالی کے لیے جدوجہد کی تاریخ ہے۔
چین کو سمجھنے کے لیے ، چینی کمیونسٹ پارٹی کو سمجھنا ہوگا۔ "عوام اولین ترجیح " ، "درست ترقیاتی راستہ" ، "خود اختراعی" ،یہ وہ راز ہیں جن کے ذریعے لوگ اس پارٹی کو سمجھ سکتے ہیں ، اور یہ وہ اصل سوچ جس نے سی پی سی کے قیام کے وقت ہی اس میں اپنی جڑوں کو مضبوط کر لیا تھا ۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ چینی کمیونسٹ پارٹی عوام کو اولین ترجیح دیتےہوئے ، چین کی ترقی کی قیادت کرتی رہے گی ، اور دنیا کی خوشحالی اور استحکام کو تقویت بخشتی رہے گی۔