مائیک پومپیو کی یورپ کو کنٹرول کرنے کی سازش، سی آر آئی کا تبصرہ

CRI2020-07-02 17:32:19

مائیک پومپیو کی یورپ کو کنٹرول کرنے کی سازش، سی آر آئی کا تبصرہ

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو ، جو تنازعات کو بھڑکانے کے ماہر ہیں ،انہوں  نے حال ہی میں اپنی توجہ  چین-یورپی یونین تعلقات پرمبذول کرتے ہوئے یورپی یونین کو اپنی کٹھ پتلی کے طور پر استعمال کرنے اور چین کے خلاف ایک چھوٹا سا گروہ بنانے کی پوری کوشش کی ہے۔

چینی اور یورپی رہنماؤں نے حال ہی میں منعقدہ ایک اعلی سطحی اجلاس کے دوران مشترکہ طور پر "بعد از وبائی دور "  میں  چین - ای یو تعلقات اور  باہمی تعاون کی سمت کی منصوبہ بندی کی اور ویکسین پر تحقیق  ، پیداوار کی بحالی اور دو طرفہ سرمایہ کاری کے معاہدے پر جلد از جلد  دستخط کیے جانے کے بارے میں  اتفاق رائے  کیا نیز تعاون کے خاص اور واضح  پیغامات جاری کیے۔ظاہر ہے کہ مائیک پومپیو قدرتی طور پر اس کے بارے میں بے چین اور فکر مند ہیں کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ چین اور یورپ کے  تعاون سے امریکہ کے مفادات کو نقصان پہنچے ، لہذا وہ جلد بازی میں چین-ای یو تعلقات میں مداخلت کرنے لگے۔

حالیہ برسوں میں ، امریکہ نے یورپ پر بار بار دباؤ ڈالا ہے ، ان میں  یورپی یونین کی مصنوعات پر محصولات ، جرمنی کو نیٹو کے فوجی اخراجات میں اضافہ کرنے پر مجبور کرنا اور یورپی ممالک کو چینی کمپنیوں کے ساتھ 5 جی کے تعاون سے روکنا وغیرہ  شامل ہیں۔یوں دونوں فریقوں  کے روایتی تعلقات تیزی سے خراب ہوئے ہیں اور  یورپی یونین کا امریکہ پر اسٹریٹجک اعتماد ختم ہوگیا ہے۔

امریکہ عالمی برادری میں غیر مقبول  ملک کیوں بنا ہے؟ روایتی اتحادی کیوں اس سے دور ہٹ رہے ہیں؟ مائیک پومپیو کو "تاریخ کا بدترین سیکریٹری آف اسٹیٹ"  کیوں کہا جاتا ہے؟ حقیقت یہ ہے کہ ایک خود مختار یورپ امریکہ کے پیچھے  نہیں چل سکتا، اور نہ ہی وہ امریکہ کے بےایمان سیاستدانوں کا آلہ کار بننے کو تیار ہے۔مائیک پومپیو  کو اب آنکھیں کھول کر حقائق کا سامنا کرنا چاہیے !


Not Found!(404)