لان چھانگ -مےکونگ ممالک کی مشترکہ ترقی کے لیے چین کی مثبت تجاویز : سی آر آئی کا تبصرہ

CRI2020-08-25 19:49:02

لان چھانگ - مے کونگ تعاون کی تیسری سربراہی کانفرنس چوبیس اگست کو منعقد ہوئی ۔ چینی وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آبی وسائل ، تجارت اور انٹرکننیکشن ، پائیدار ترقی اور روز مرہ ضروریات زندگی کے شعبے میں تعاون کے فروغ اور کھلے پن و اشتراک کے تصور پر عمل درآمد کے حوالے سے چھ نکاتی تکاویز پیش کیں تاکہ خطرات اور چیلنجز کا مناسب طریقے سے جواب دینے اور مشترکہ ترقی کو بہتر طور پر حاصل کرنے کے لئےلان چھانگ -مےکونگ ممالک کی عملی طور پر مدد کی جائے ۔کانفرنس کے بعد جاری کردہ " وینٹین اعلامیے " میں چینی تجاویز کو مکمل طور پر شامل کیا گیا ۔ وینٹین اعلامیے میں سیاسی اور سلامتی کی شراکت داری ، معاشی اور پائیدار ترقی کی شراکت داری ، سماجی اور ثقافتی تبادلے کی شراکت داری ، اور لان چھانگ -مےکونگ تعاون میکانزم کی شراکت داری کو تقویت دینے کا اعلان کیا گیا ۔ بلا شبہ یہ مستقبل میں لان چھانگ - مے کونگ ممالک کے تعاون اور ترقی میں نئی قوت محرکہ کو متعارف کروا رہا ہے، اور وبا کے بعد مضبوط لان چھانگ - مے کونگ ممالک کے ہم نصیب معاشرے کے قیام کی سمت کی نشاندہی کر رہا ہے ۔

مستقبل پر نظر رکھتے ہوئے چین اور دریائے مے کونگ سے وابستہ ممالک اچھے پڑوسی ، اچھے شراکت دار ، اور اچھے بھائیوں کی حیثیت سے ،لان چھانگ -مےکونگ تعاون کو گہرائی تک لے جانے اور مضافاتی علاقے اور اس خطے کی ترقی اور خوشحالی کے لئے نئی قوقت فراہم کرنے کے لیے مل کر کام کریں گے ، اور مزید مواقع تشکیل دیں گے۔


Not Found!(404)