لیانخوئے:دو اجلاسوں کی کہانی

2019-03-01 15:05:39
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

لیانخوئے:دو اجلاسوں کی کہانی

لیانخوئے:دو اجلاسوں کی کہانی


چین میں دو اجلاسوں کے دوران کیا ہوتا ہے؟

چین میں ان دو اجلاسوں کا انعقاد ہر سال مارچ کے مہینے میں ہوتا ہے۔ زیر نظر تحریر میں ہم ان " اجلاسوں سے متعلق چند بنیادی سولات کی بابت بات کریں گے۔

"دو سیشنز" یا "دو اجلاس " کیا ہیں؟

چین میں "دو اجلاسوں" سے مراد کی "قومی عوامی کانگریس" اور "چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس" کے کل رکنی سالانہ اجلاس ہیں۔

"چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس" (سی پی پی سی سی) کا اجلاس ہر سال 3 مارچ جبکہ " قومی عوامی کانگریس" کا سالانہ اجلاس ہر سال 5 مارچ کو شروع ہوتا ہے۔

"قومی عوامی کانگریس"(این پی سی) اور "چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس"(سی پی پی سی سی ) کیا ہیں؟

"قومی عوامی کانگریس"(این پی سی)

قومی عوامی کانگریس تقریباً 3000 سے زائد مندوبین پر مشتمل ہےجن کا انتخاب ملک بھر سے کیا جاتا ہے۔یہ چین کا سب سے بڑا اور طاقتور ریاستی ادارہ ہے۔ "قومی عوامی کانگریس" چینی مقننہ کا اعلی ترین ادارہ ہے۔ ہم اسے ایوان بالا سے تشبیہ دے سکتے ہیں۔

یہ ادارہ چین کی حکومت اور عدالتی نظام سے متعلق امور کی نگرانی کے ساتھ ساتھ اہم ریاسیتی کے مسائل کے حل کا تعین کرتا ہے۔ این پی سی چین میں صدر مملکت کا انتخاب، چیف جسٹس کی تقرری اور پراسیکیوٹر کی تقرری کرتی ہے۔

چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس"(سی پی پی سی سی )

سی پی پی سی چین کا ایک اعلی سیاسی مشاورتی ادارہ ہے۔ یہ چین کی کمیونسٹ پارٹی کے قیادت میں چین کی کثیر الجماعتی اور سیاسی مشاورت کے عمل سہولت فراہم کرتا ہے۔

چین میں "سی پی پی سی سی" کا قیام " این پی سی" کے قیام سے پانچ سال قبل سن 1949 میں ہوا تھا۔

ان اجلاسوں کے دوران کیا ہوتا ہے؟

ان اجلاسوں کے دوران مندرجہ ذیل اہم امور سمیت دیگر موضوعات پر گفتگو کی جاتی ہے۔

قومی عوامی کانگریس کے سالانہ اجلاس کے دوران مرکزی حکومت کی سالانہ کار کردگی کا جائزہ لیا جاتا ہے۔

جی ڈی پی کا تعین کرنا

قومی عوامی کانگریس کی اسٹینڈنگ کمیٹیوں میں ترقیاتی کاموں کی جائزہ رپورٹس پیش کی جاتی ہیں

سپریم عوامی عدالت کے کام کا جائزہ

سپریم عوامی پراسیکیوٹر کے دفتر سے متعلق امور کا جائزہ

سماجی اور معاشی ترقی کے لئے منصوبہ بندی کی منظوری

مرکزی اور علاقائی بجٹ کی منظوری

چینی سول کوڈ پرنظر ثانی

"قومی عوامی کانگریس اور چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے ارکان مشترکہ اجلاس میں اہم سیاسی اور معاشی نوعیت کے معاملات پر کھل کر بحث مباحثہ کرتے ہیں جن کی روشنی میں تجاویز مرتب کی جاتی ہیں۔

ان دو اجلاسوں میں کون شریک ہوتا ہے؟

ان دو اجلاسوں میں تقریباً 5000 افراد شریک ہوتے ہیں۔ قومی عوامی کانگریس کے نمائندگان اور چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے ارکان ان اجلاسوں میں شریک ہوتے ہیں۔

ان میں صف اول کے رہنما، معروف ماہرین معیشت،انٹر ینیورز، آرٹسٹ، کھلاڑی اور معاشرے کے مختلف طبقات کے نمائندگان شریک ہوتے ہیں۔

قومی عوامی کاگریس کے نمائندگان یا ڈپٹی اس اجلاس کے دوران قرارداد پیش کرسکتے ہیں ۔ ایک مرتبہ پیش کی جانے والی قرار داد کو واپس نہیں لیا جاسکتا۔ لیکن چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے ارکان کی جانب سے پیش کی جانے والی قرار داد کو واپس بھی لیا جا سکتا ہے

قومی عوامی کانگریس کے ڈپٹیز یا نمائندگان کا انتخاب کس طرح ہوتا ہے؟

چین کی انتظامی تقسیم اس طرح ہے۔

ٹاؤن شپ/ کاونٹی،پریفکچر،صوبائی اور قومی یا مرکزی حکومت

ٹاؤن شپ اور کاونٹی سے تعلق رکھنے والے ڈپٹیوں کا انتخاب براہ راست کیا جاتا ہے۔ جبکہ صوبائی اور قومی سطح کے ڈپٹیوں کا انتخاب ٹاؤن شپ اور کاونٹی سے تعلق رکھنے والے ڈپٹی کرتے ہیں۔ ڈپٹیوں کی نگرانی ان کے علاقے سے تعلق رکھنے والے ووٹرز کرتے ہیں۔

قومی عوامی کانگریس کے نمائندگان کو کیا مراعات حا صل ہوتی ہیں؟

چین کے آئین میں ڈپٹی کو آزادانہ کام کرنے اور کسی بھی قسم کی مداخلت سے بچانے کے لئے دو طرح کی مراعات حا صل ہوتی ہیں:

چین کی قومی عوامی کانگریس کے نائبین کے خلاف اپنے اجلاسوں کے دوران ان کی تقاریر یا ان کے ووٹ کی وجہ سے کسی بھی قسم کی قانونی کارروائی نہیں کی جا سکتی۔

اگر قومی عوامی کانگریس کا اجلاس جاری ہو تو این پی سی کے پریزی ڈم کی اجازت کے بغیر کسی بھی ڈپٹی کے خلاف کسی بھی قسم کی فوجداری سماعت شروع نہیں کی جاسکتی یا کسی بھی ڈپٹی کو گرفتار نہیں کیا جا سکتا ۔ اگر اجلاس نہ ہو رہا تو کسی بھی ڈپٹی کے خلاف اس طرح کی کسی کارروائی سے پہلے اسٹینڈنگ کمیٹی کی منظوری درکار ہوتی ہے۔



شیئر

Related stories