نئے عہد میں چینی خصوصیات کی حامل سفارت کاری دنیا کے لیے نئی خدمات سرانجام دےگی۔ چین کی وزارت خارجہ
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گنگ شوانگ نے پچیس تاریخ کو بیجنگ میں کہا کہ نئے عہد میں چینی خصوصیات کی حامل بڑے ملکوں کی سفارت کاری انسانیت کے خوبصورت مستقبل کے لیے مزید خدمات سرانجام دے گی۔
سی پی سی کی انیسویں قومی کانگریس میں چین کی سفارت کاری کے حوالے سے گنگ شوانگ نے ایک رسمی کانفرنس میں کہا کہ بڑے ملکوں کی سفارت کاری کو فروغ دینا نئے عہد میں چینی خوصوصیات کے حامل سوشلسٹ نظریات کا اہم حصہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین امن ، ترقی ، تعاون اور مشترکہ مفادات کے اصول پر عمل پیرا ہوگا ۔ عالمی امن اور مشترکہ ترقی کو فروغ دینا چین کی سفارتی پالیسی کا ہدف ہے۔انہوں نے کہا کہ چین باہمی احترام ، مساوات ، انصاف،تعاون اور مشترکہ مفادات پر مبنی نئے طرز کے عالمی تعلقات کی تشکیل کو فروغ دے گا اور مختلف ملکوں کے ساتھ انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی تکمیل کے لیے مشترکہ کوشش کرے گا۔