مختلف ممالک کے قائدین اور سیاسی رہنماوں کی جانب سے شی جن پھںگ کو چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کا جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارک باد
حالیہ دن مختلف ممالک کے قائدین اور سیاسی رہنماوں نے جناب شی جن پھنگ کو چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کا جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر پرجوش مبارک باد دی ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے جناب شی جن پھنگ کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں میں چین نے آپ کی قیاد ت میں معیشت ،سماج اور سفارت سمیت دیگر شعبوں میں شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں ۔ جس کو ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیر مین سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری، ڈپٹی چیرمین سینٹ عبدالغفور حیدری سمیت دیگر پاکستانی سیاستدانوں نے بھی اپنے اپنے تہنیتی پیغامات میں جناب شی جن پھنگ کو پرجوش مبارک باد دی۔
روس کے صدر پیوتن نےجناب شی جن پھنگ کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ " انتخاب کے نتیجے سے ظاہر ہوا ہے کہ آپ اعلی سیاسی وقار کے مالک ہیں۔اور چین کی سماجی و اقتصادی ترقی اور چین کی بین الاقوامی حیثیت کو بلند کرنے کی آپ کی پالیسی کو چینی عوام کی مکمل حمایت حاصل ہے۔میں آپ کے ساتھ ملکر دونوں ملکوں کے درمیان ہمہ گیر تعاون کے فروغ اور علاقائی و بین الاقوامی مسائل کے حل کے لئے مشترکہ کوشش کرنے پر تیار ہوں "
علاوہ ازیں افغانستان ، مصر ، بیلا روس، ایران سمیت متعدد ملکوں اور سیاسی جماعتوں کے رہنماوں نے بھی جناب شی جن پھنگ کو مبارک باد کے پیغامات بھیجے ہیں۔