چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس میں پیش کی جانے والی رپورٹ پر روشنی ڈالنے کے لئے خصوصی پریس کانفرنس

2017-10-27 10:33:54
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس کے ترجمان دو جن نے  چھبیس تاریخ کو بیجنگ میں ایک پریس کانفرنس کا  انعقاد کیا جس میں کانگریس میں پیش کی جانے والی رپورٹ کے حوالے سے نامہ نگاروں کے سوالات کے جوابات دیے گئے۔ پریس کانفرنس میں ترجمان کے علاوہ پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے انضباطی معائنہ کمیشن، ریاستی کونسل کے دفتر برائے قانونی امور سمیت دیگر اداروں کے متعلقہ اہلکار بھی شریک تھے۔
پریس کانفرنس کے دوران مہمانوں نے چینی کمیونسٹ پارٹی کے ترمیم شدہ نئے منشور پر خاص طور پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے ترمیم شدہ منشور میں نئے عہد میں شی جن پھنگ کے چینی خصوصیات کے حامل سوشلسٹ نظریات کو چینی کمیونسٹ پارٹی کا نیا رہنما نظریہ قرار دیا گیا ہے۔یہ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس کے سب سے اہم نتائج میں سے ایک ہے جو تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔یہ پارٹی کے تمام اراکین اور  چینی عوام کی انتھک جدوجہد ،تجربات اور دانش  کا نچوڑ ہے۔ آنے والے نئے عہد میں یہ چینی حکومت  کے انتظام و انصرام اور  چینی کمیونسٹ پارٹی کا رہنما نظریہ رہے گا۔
مہمانوں نے کہا کہ موجودہ قومی کانگریس کی رپورٹ میں ایک اور اہم نقطہ یہ بھی رہا کہ  چین سوشلزم کے نئے عہد میں داخل ہو گیا ہے ۔ نئے دور میں چینی قوم کو درپیش مسائل اور  چیلنجوں کو پیش نطر رکھتے ہوئے یہ چینی کمیونسٹ پارٹی کا تاریخی فیصلہ ہے۔ رپورٹ میں نئے عہد کے لئے چین کی ترقی کی سمت، حکمت عملی، طریقہ کار  اور  روڈ میپ مرتب کئے گئے ہیں۔ تین سو سے زائد چینی اور غیرملکی نامہ نگاروں نے پریس کانفرنس  میں شرکت کی اور  مذکورہ رپورٹ کے مختلف امور سے متعلق سوالات کیے۔


شیئر

Related stories