کلکتہ میں چین کے قونصل جنرل کی جانب سے پریس کانفرنس کا انعقاد
ستائیس تاریخ کو کلکتہ میں چین کے قونصل جنرل ما جان وو نے پریس کانفرنس منعقد کی ۔ پریس کانفرنس میں انہوں نے چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس کے حوالےسے میڈیا کو آگا ہ کیا۔ بھارت کے مرکزی اخبارات اور نمایا ں ٹی وی چینلز سے وابستہ ساٹھ سے زائد صحافیوں نے کانفرنس میں شرکت کی ۔
ما جان وو نے کہا کہ چینی کمیو نسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس میں عالمی و ملکی صورت حال اور گزشتہ پانچ سالوں میں چین کی کامیابیوں کا جائزہ لیا گیا ہے ۔ اس کانگریس میں کہا گیا کہ چینی خصوصیت کا حامل سوشلزم نئے عہد میں داخل ہوا ہے ۔ اور چینی سماج میں خوشحال زندگی کے لیے عوام کی بڑھتی ہوئی ضروریات اور نامکمل ترقی کے درمیان تفاوت اہم مسئلہ ہے ۔اس کے علاوہ چینی کمیو نسٹ پارٹی کے تاریخی مشن کی بھی تفصیلی وضاحت کی گئی ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ کانگریس میں نئے عہد میں شی جن پھنگ کے چینی خصوصیات کے حامل سوشلسٹ نظریات کو رہنما دستاویز قرار دیا گیا ہے اور ان کو چینی کمیو نسٹ پارٹی کے منشور میں شامل کیا گیا ہے ۔ کانگریس میں نئے عہد میں چین کی خصوصیت کے حامل سوشلزم کی ترقی کے لیے چودہ نکاتی بنیادی اصولوں کو پیش کیا گیا ہے اور جامع طور پر اعتدال پسند خوشحال معاشرے کی تعمیر کی تکمیل اور جامع طور پر چین کے ایک جدید سوشلسٹ ملک کی تعمیرکے نئے باب کے آغاز کے اہداف کو طے کیا گیا ہے اور اہداف کے حصول کے لیے متعلقہ روڈ میپ بھی بنایا گیا ے ۔ اس کے علاوہ نئے عہد میں چین کی خصوصیت کے حامل سوشلسٹ معاشرے اور چینی کمیو نسٹ پارٹی کے فروغ کے حوالے سے جامع اہداف طےکیے گئے ہیں ۔
بھارتی صحافیوں نے چینی کمیونسٹ پارٹی کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی اور کہا کہ انہوں نے اس کانگریس پر بڑی توجہ دی ہے اور قونصل جنرل ما جان وو کی وضاحت سے انہوں نے چینی کمیو نسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس کو زیادہ صحیح معنوں میں سمجھا ہے ۔ امید ہے کہ و ہ مستقبل میں کلکتہ میں چینی قونصل خانے سے زیادہ رابطہ کر یں گے تاکہ وہ نئے عہد میں چین کی ترقی کی صورت حال کو گہرائی سے جان سکیں ۔