چینی کمیونسٹ پارٹی کے ترمیم شدہ دستور اور انیسویں قومی کانگریس کی رپورٹ کی چین بھر میں اشاعت

2017-11-04 15:20:05
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی کمیونسٹ پارٹی کے ترمیم شدہ دستور اور انیسویں قومی کانگریس کی رپورٹ کو چین بھر میں شائع کیا گیا ہے۔درجنوں اشاعتی ادارے نئے عہد میں شی جن پھنگ کے چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم نظریات  پر مبنی چینی کمیونسٹ پارٹی کے ترمیم شدہ دستور کے تازہ ترین ورژن اور  جناب شی کی جانب سے پیش کی جانے والی رپورٹ کو شائع کر رہے ہیں۔مذکورہ دستاویزات چین بھر میں بک اسٹورز پر دستیاب ہیں۔

شنگھائی پرنٹنگ گروپ کے جنرل مینجر شن جیان یی نے بتایا کہ ان کے ادارے نے رپورٹ کی چھ لاکھ کاپیاں اور  سی پی سی کےدستور اور دوسرے  متعلقہ دستاویزات کی آٹھ لاکھ کاپیاں شائع کی ہیں۔شن کے مطابق انہوں نے اس سے قبل انٹرنیٹ کے زریعے جانا تھا کہ چینی کمیونسٹ پارٹی کے ترمیم شدہ دستور میں نئے عہد میں شی جن پھنگ کے چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم نظریات کو شامل کیا گیا ہے لیکن اب ان کے ادارے سے وابستہ ایک سو پچاس ملازمین نے اس تاریخی دستاویز  کی پرنٹنگ میں حصہ لیا ہے۔  

 


شیئر

Related stories