بڑے ممالک کو محاز آرائی کی ذہنیت کو ترک کرنا چاہئے, چین کی قومی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے ترجمان
2018-03-02 19:39:16
چین کی قومی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے پہلے اجلاس کے ترجمان وانگ گو چھِنگ نے جمعے کے روز سی پی پی سی سی کے تحت ایک میڈیا بریفنگ میں کہا کہ عہد حاضر میں مختلف ممالک بالخصوص بڑے ممالک کے درمیان محاز آرائِی کی ذہنیت کو ترک کیا جانا چاہیے . مشترکہ ترقی کے حامل نئے بین الاقوامی تعلقات قائم کئے جانے چاہیے ۔
انہوں نے کہا کہ تہذیبی اور ثقافتی تبادلوں کی بدولت دنیا کی رنگینی ہوتی ہے اور افرادی تبادلوں کے ذریعے سماج ترقی کرتا ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ چین کی بیرونی نشریات کا مقصد دنیا کو چین کے بارے میں زیادہ سے زیادہ معلومات سے آگاہ کرنا ہے ۔ لیکن کچھ ممالک کے میڈیا اداروں نے چین کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھتے ہوئے چین کی جانب سےخطرہ پیدا کرنے کا نظریہ پیش کیا ہے۔